116

پاکستان کے بھارت کیخلاف 5 بڑے فیصلے، انڈین ہائی کمشنرملک بدر

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)

قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی

حیثیت ختم کرنے کیخلاف مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے

جانے، بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات محدود اور تجارتی تعلقات معطل کرنے کا

فیصلہ کیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر

صدارت ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال غور کیا گیا۔اجلاس

میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر دفاع پرویز

خٹک سمیت مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او اور

دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں جن 5 بڑے فیصلوں

کا ذکر کیا گیا ہے ان میں

(1) —– بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنا

(2) —– بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنا

(3) —– دوطرفہ معاہدوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ

(4) —– مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانا

(5) —– پاکستان کا 72واں یوم آزادی 14 اگست کو کشمیریوں کیساتھ اظہار

یکجہتی اور بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانا شامل

ہیں،اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی بہیمانہ

نسلی نظریات پر مبنی پالیسیاں عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے بھی تمام

سفارتی راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

پڑھیں: کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلہ سے منفی اثرات مرتب ہونگے، چین

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اقدامات سے مقبوضہ

کشمیر کی صورتحال انتہائی خراب ہورہی ہے اور بھارت کے مزموم عزائم داخلی

و خارجی سطح پر عیاں ہوچکے ہیں، بھارت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے

پریشانی میں پْرخطر آپشنز اختیار کرسکتا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے

میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں اضافی بھارتی فوج جلتی پر تیل چھڑکنے کے

مترادف ہے، بھارتی عزائم خطے میں تشدد بڑھا کر اسے فلیش پوائنٹ بناسکتے

ہیں، بھارت اوچھے ہتھکنڈے چھوڑ کر تنازعے کے پرامن حل کی طرف بڑھے۔

مزید پڑھیں: کشمیر پر جنگ ہوسکتی ہے، پوری دنیا متاثر ہو گی، عمران خان

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی حکمت

عملی تیار کرلی گئی، سیاسی اور عسکری قیادت نے فیصلہ کیا کہ بھارتی جارحیت

کا بھرپور جواب دیا جائے گا، واہگہ بارڈر بند، بھارت کیساتھ ثقافتی، سفارتی اور

تجارتی تعلقات ختم اورفضائی حدود کھولنے پر نظر ثانی کی جائیگی۔ اس موقع پر

وزیراعظم عمران خان نے ایل او سی پر مسلح افواج کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے

ہوئے کہا کہ بھارت کی کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

دریں اثنا پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

دیتے ہوئے بھارت میں تعینات کیلئے نامزد کردہ اپنے ہائی کمشنر کو نئی دہلی نہ

بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔