127

مقبوضہ کشمیر قبرستان بن گیا،مشعال ملک

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا

ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر صرف خون ہی خون ہے،کشمیر کی وجہ

سے دو ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے، جنگ سے آدھی دنیا متاثر

ہوگی ۔حریت رہنماء یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے

ہوئے کہاکہ ابھی میرے جاننے والا کا بیٹا جان بچا کر ممبئی پہنچا ہے۔ انہوںنے

کہاکہ ممبئی میں وہ چیخیں مار مار کر رو رہا تھا ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر

میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، مقبوضہ کشمیر قبرستان بن گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ

مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر صرف خون ہی خون ہے، خواتیں کو گھروں سے

گھسیٹ کر ریپ کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی

خواتین کا ریپ کر کے قتل کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام سڑکوں پر

نکلے، مقبوضہ کشمیر میں اس صدی کو سب سے بڑا کریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر سے چند لوگ بچ کر دوسرے شہروں میں چلے گئے

ہیں۔انہوںنے کہاکہ دوسرے شہروں میں جانے والے کشمیری بتا رہے ہیں مقبوضہ

کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔مشال ملک نے کہاکہ میرے خاوند کو

موت کے سیل میں رکھا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان تمام بین الاقوامی کمیونٹی

کے ساتھ تعلقات توڑ چکا ہے، کشمیر کی وجہ سے دو ملکوں کے درمیان ایٹمی

جنگ ہو سکتی ہے، اس جنگ سے آدھی دنیا متاثر ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے

لئے کھڑے ہوجائیں اور دنیا کو بچائیں۔