141

اسلام آباد میں شِو سینا کے پیغام والے بینر، متعدد افراد گرفتا، مقدمہ درج

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے نامعلوم افراد کے

خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جنھوں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں اور

بالخصوص ریڈ زون میں انڈیا کی انتہا پسند ہندو تنظیم شِو سینا کے رہنما کے پیغام

والے بینرز لگائے تھے۔یہ بینر اس وقت آویزاں کیے گئے ہیں جب پیر کے روز

انڈین حکومت نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حثیت تبدیل کرنے سے

متعلق صدارتی حکم نامہ پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ان بینرز پر شِو سینا کے رہنما

سنجے راوت کا وہ بیان لکھا تھا کہ ’آج جموں اور کشمیر لیا ہے کل بلوچستان لیں

گے اور مجھے وشواس ہے کہ وزیر اعظم اکھنڈ ہندوستان کا سپنا پورا کریں

گے۔‘تھانہ سیکریٹریٹ کے انچارج انسپکٹر اسجد محمد کے مطابق یہ بینر صرف

ان کے تھانے کی حدود میں نہیں لگائے گئے بلکہ دو اور تھانوں کی حدود میں

آویزاں کیے گئے ہیں جن میں تھانہ کوہسار اور تھانہ آبپارہ شامل ہیں۔اْنھوں نے کہا

کہ یہ معلومات حاصل ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں نے ان بینروں کو اتارنا

شروع کردیا۔مقامی صحافی جب پولیس اہلکاروں کی ان بینروں کو اتارتے ہوئے

تصاویر بنا رہے تھے تو وہاں پر موجود پولیس حکام نے میڈیا کے نمائندوں کو

ایسا کرنے سے منع کیا۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے چند افراد

کو حراست میں بھی لیا ہے اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے

جبکہ جس پرنٹنگ پریس سے مبینہ طور پر یہ بینرز چھپوائے گئے تھے اس کو

بھی سیل کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے ان بینرز سے متعلق درج کی جانے

والی ایف آئی آر کو سیل کر دیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کے مطابق ریڈ

زون میں واقع فائیو سٹار ہوٹل کے علاوہ قریبی عمارتوں پر لگے ہوئے سی سی

ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے جس سے ملزمان کو گرفتار کرنے

میں مدد ملے گی۔