95

میری رگوں میں کشمیر کا خو ن ہے، میرا دل رورہا ہے،مریم نواز

Spread the love

کوٹ مومن ( مانیٹر نگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز

نے کہا ہے کہ میری رگوں میں کشمیر کا خو ن ہے، میرا دل رورہا ہے، بھارت

جو کام پچھلے 70 سالوں میں نہیں کرسکا، وہ آج عمران خان نیازی کی حکومت

نے کردکھایا، اگر نوازشریف وزیراعظم ہوتیتوبھارت کی ایسا کام کرنے کی جرات

نہ ہوتی۔ انہوں نے سرگودھا جاتے ہوئے راستے میں کوٹ مومن میں عوامی

استقبالیہ سے خطاب اور ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری اکیلے نہیں،

پاکستان کی 22 کروڑ عوام انکے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم

عمران خان کے پارلیمنٹ میں خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے یہ

پیغام جانا چاہیے کہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے والے کے ساتھ کوئی نہیں ہے۔انہوں نے

وزیراعظم عمران خان کیلئے انتہائی سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے

شخص کو کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے، اس کے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے

این آر او نہیں دینا چاہیے۔دوسری جانب مریم نواز کی کشمیر ریلی میں ہم چھین

کے لیں گے آزادی، ہے حق ہماراآزادی، کشمیر بنے گا پاکستان،کے نعرے

گونجتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے، آج میرا دل

رو رہا ہے۔عوام کو پتا ہے نا؟ ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کیا ہوا ہے؟

میرا دل آج بہت دکھا ہوا ہے، میں آج کوٹ مومن میں نوازشریف کا نہیں کشمیر کا

مقدمہ لے کرآئی ہوں۔کوٹ مومن کے لوگو، بھارت جو کام پچھلے 70سالوں میں

نہیں کرسکا، وہ آج عمران خان نیازی کی حکومت نے کردکھایا،اگر نوازشریف

وزیراعظم ہوتا توبھارت کی ایسا کام کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ مریم نواز کی

کشمیر ریلی میں کشمیریوں کے حق میں ملی نغمے اور ترانے بھی چلائے گئے،

جبکہ مریم نواز نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگوائے۔