134

بھارت نے امن کے دروازے بند کر دیئے ہیں، شیخ رشید

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مقبوضہ

کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا برصغیر پاک وہند میں 70 سالوں کے بعد بہت

بڑا اپ سیٹ ہے، سیاست میں بعض لوگ غلط فیصلہ کرتے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ

ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے کوچے

کوچے سے آزادی کی آواز بلند ہوگی،ہمیں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے امن کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ یہ سارا معاملہ

مودی کی انتہا پسند سوچ کا ہے۔ سیاست میں بعض لوگ غلط فیصلے کرتے ہیں۔