106

حکومت نے بجلی فی یونٹ 9پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی

Spread the love

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے فی

یونٹ بجلی 9 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا کی جانب سے بجلی

سستی کرنے کی منظوری جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے

جس سے صارفین کو ایک ارب 10کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔نیپرا کے فیصلے

کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو

صارفین پر نہیں ہوگا۔