Nadera,Lali Wood,Acctress, 150

لالی وڈ کی خوبرو اداکارہ نادرہ کی آج 24 ویں برسی

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) خوبرو اداکارہ نادرہ

لالی وڈ کی خوبرو فلمی اداکارہ نادرہ کو مداحوں سے بچھڑے چوبیس برس بیت

گئے، ان کی 24 ویں برسی آج 6 اگست منگل کو منائی جارہی ہے اس سلسلے میں

فلمی حلقوں میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جن میں مقتول اداکارہ کی

روح کو ایصال ثواب کیلئے قران خوا نی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی ۔

پڑھیں: فوک گلوکار عالم لوہار کی 40 ویں برسی

فلم سٹار نادرہ 80ء کی دہائی کی اردو، پنجابی فلموں کی ہر دلعزیز اداکارہ تھیں

انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے پناہ حسن عطاء ہوا تھا لیکن جینے کیلئے زندگی

انتہائی مختصر عطاء ہوئی۔ نادرہ نے اپنے وقت کے مقبول ترین ہیروز کے مقابل

بطور ہیروئین ساٹھ سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی جوڑی

مرحوم فلمی ہیرو اسماعیل شاہ کے ساتھ خوب سجتی تھی۔ نادرہ پاکستانی فلمی

اداکارہ اور رقاضہ تھیں۔ انہیں ناچے ناگن (1987) اور مِس اللہ راکھی (1989)

کے لیے جانا جاتا ہے۔ لاہور میں 1968ء میں پیدا ہوئیں۔ ان کا فلمی سفر صرف

8 سال تک رہا لیکن اس دوران میں انہوں نے درجنوں فلموں میں کام کیا اور ہر

فلم میں ان کے باکمال رقص بھی شامل تھے۔ اداکارہ نادرہ نے اپنی زیادہ تر فلموں

میں ڈرامائی مناظر کو نہایت مہارت اور خوبصورتی کیساتھ عکس بند کرایا۔

مزید پڑھیں: فن کے’’سلطان‘‘ راہی کو بچھڑے 22 برس بیت ہوگئے

وہ جب بھی اپنی فلم کی شوٹنگ پر آتی تھیں تو ان کے پاس سب سے مہنگی کار

ہوتی تھی، نادرہ کو 6 اگست 1995ء کو لبرٹی مارکیٹ لاہور میں نامعلوم افراد نے

فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ آج تک یہ کیس اسی طرح الجھا ہوا

ہے کہ ان کا قتل کیوں ہوا، جو لمحہ فکریہ ہے-