Pakistan Muslim League N Voice President Maryam Nawaz Address with Party Workers 78

کشمیر کو خطرہ لاحق، وزیراعظم ہارس ٹریڈنگ میں مصروف، مریم نواز

Spread the love

جہلم (جے ٹی این آن لائن ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر کو خطرہ لاحق

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کشمیر کو خطرہ لاحق

ہے اور وزیراعظم عمران خان سینیٹ کی ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہیں، نواز

شریف بیگناہی کے باوجود جیل میں قید ہیں، ویڈیوسیکنڈل میں نواز شریف کیخلاف

سازش بے نقاب ہوگئی، 70 سال کی تاریخ میں پہلی بار کسی نے بے قصور ہونے

کے باوجود سب کا سامنا کیا۔ للہ انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب اور غیر رسمی

گفتگو میں مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا احتساب عدالت کے

جج کو بلیک میل کرکے غلط فیصلہ کروایا گیا، کرپشن ثابت نہ ہوئی تو جج کو

مجبور کرکے سزا دلوائی گئی۔ بس عوام حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں-

پڑھیں: نالائق وزیر اعظم نے ملک تباہ کر دیا،مریم نواز

مریم نواز کا مزید کہنا تھا چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد میں

اپوزیشن کو ناکامی نہیں ہوئی بلکہ حکومت کو بے نقاب کرنے میں کامیابی حاصل

کی. اس موقع پر انہوں نے کہا موجودہ سلیکیٹڈ حکومت کچھ بھی کر لے وہ عوام

میں میاں نواز شریف کی مقبولیت کو کسی طور ختم نہیں کر سکتی ، میاں نواز

شریف جب بھی باہر آئیں گے ایک مرتبہ پھر عوام انہیں وزارت اعظمیٰ کے

عہدے پر براجماں کریں گے . انہوں نے کہا کہ مقبوضہ اور آزاد کشمیر میں

بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادی کی خاموشی

موجودہ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے-

مزید پڑھیں: عمران خان ڈرپوک ہیں، مریم نواز

پاکستان کے عوام کے دل اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت جنتی بھی اٹوٹ انگ کی رٹ لگا لے

کشمیر جنت نظیر پاکستان کا حصہ بن کر ہی رہے گا، عالمی براردی کی اپنی

منظور کر دہ قراردادوں پر بھارت سے عملدرآمد کرانے میں ناکامی بھی دنیا کی

ناانصاف پسندی کا واضح ثبوت ہے ورنہ آج اگر عالمی برادری کشمیریوں کو انکا

حق خود ارادیت دلا دے تو کل ہی یہ مسئلہ جو جنوبی ایشیا ہی نہیں پوری دنیا

کے امن کیلئے خطرہ بنا چلا آ رہا ہے ختم ہو جائے اور امن قائم ہو جائے- آج

کشمیر کو خطرہ لاحق ہونے کی بنیادی وجہ بھی اقوام متحدہ کی منظور کردہ

قراردادوں پر عملدرآمد نہ ہونا ہے