Shuhada Funeral 77

دہشتگردی، پولیس کیساتھ شہید شہریوں کیلئے بھی پیکیج کا اعلان

Spread the love

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن) شہید پیکیج اعلان

صوبائی وزیر قانون، سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب محمد بشارت راجہ نے

دہشت گردی سمیت کسی بھی غیر معمولی واقعہ میں پولیس فورس کے ساتھ شہید

ہونے والے عام شہریوں کے لئے بھی شہید پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا پولیس

شہدا کی فیملیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہدا ہمارا فخر ہے، جنہوں نے

ملک و عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،

ہماری خاطر پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا

جو فورس ہماری حفاظت کرتی ہے ان کی قربانیاں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-

پڑھیں: یوم شہدائے پولیس، ملک گیر تقاریب، فاتحہ خوانی، ورثاء میں گفٹ تقسیم

وزیرپنجاب اعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب پولیس کے 17 شہدا کے زیر التوا

کیس کو ایک دن میں نمٹایا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن راولپنڈی

میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر قانون

نے کہا کسی بھی واقعہ میں پولیس فورس کے ساتھ شہید ہونے والے عام شہری کو

بھی شہید پیکیج دیا جائے گا، عوام کی جان و مال اور امن وامان کی فضا برقرار

رکھنے کیلئے پولیس فورس کے جوان اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام

دے رہے ہیں۔

شہید پیکیج اعلان