Major-Aziz-bhatti-Shaheed 97

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشانِ حیدر) کا آج 96 واں یوم ِ پیدائش منایا جارہا ہے

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) راجہ عزیز بھٹی شہید

پاکستان کے نامور سپوت راجہ عزیز بھٹی شہید (نشانِ حیدر) کا 96 واں یوم ِ

پیدائش آج بروز منگل 6 اگست کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

شہید سپوت کیلئے ان کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات منعقد

کی جا رہی ہیں، عزیز بھٹی شہید 6 اگست 1923ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے-

پڑھیں: شہید میجر محمد اکرم (نشان حیدر) کا 81 یوم پیدائش

عزیز بھٹی قیام پاکستان کے بعد 21 جنوری 1948 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی

میں شامل ہوئے، دو برس بعد پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران انہیں شہید ملت خان

لیاقت علی خان نے شمشیر اعزاز اور گولڈل میڈل سے نوازا پھر پنجاب رجمنٹ

میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور 1956ء میں ترقی کرتے

ہوئے میجر بن گئے۔

مزید پڑھیں: “اے راہ حق کے شہیدو،وفا کی تصویرو” گلوکارہ نسیم بیگم کا یوم پیدائش

ستمبر1965 کی پاک بھارت جنگ میں میجر عزیز بھٹی شہید کولاہور سیکٹر

میں کمپنی کمان سونپ کر بی آر بی نہر کے کنارے متعین کیا گیا جہاں وہ دشمن کا

جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی ٹینک کا گولہ لگنے سے جام شہادت

نوش کر گئے، ستمبر1965ء کو اس وقت کے صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان

نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو بعد از شہادت پاکستان کے سب سے بڑے

فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔