134

دنیا کے خطرناک کتے، جنہیں رکھنے پر پابندی، انکا کاٹا زندہ نہیں بچتا

Spread the love

(تحریر:….. محمد عرفان شہزاد) دنیا کے خطرناک کتے (پہلا حصہ)

1) Pit Bull (پٹ بل)

اس نسل کے کتے کو بہت سے ممالک مین رکھنے پر پابندی ہے،یہ جس کو کات

لے وہ زندہ نہیں بچتا،اس کتے کو جتنا مرضی سدھار لیا جائے یہ غصہ نہیں

چھوڑتا اور اپنے طیش کی وجہ سے کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے،اور خاص

طور پر بچوں کو دیکھ کر ان پر حملہ کرتا ہے۔1994 میں اس کتے پر ریسرچ کی

گئی تو پتہ چلا کہ اس نے مختلف واقعات میں بچوں کو کاٹا ان میں سے95 فیصد

کی موت واقع ہو گئی تھی۔

2) Rottweiler (روٹ ویلر)

سنٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن(CDC)کے مطابق امریکہ میں کتوں کے

کاٹنے سے جنتی اموات ہو چکی ہیں ان میں سے آدھی اس نسل کے کتے کے

کاٹنے سے واقع ہوئی ہیں،اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ہر وقت غصے میں

رہتا ہے، اپنا یا پرایا دیکھے بغیر کاٹنے کے موڈ میں ہوتا ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے

کہ اس کے کاٹنے سے 1460 نیوٹنز پیدا ہوتے ہیں اور موت یقینی ہوتی ہے۔

3) German Shepherd (جرمن شیفرڈ)

اس نسل کے کتے کو تمام ممالک میں سرکاری سطح پر پذیرائی حاصل ہوتی ہے،

یہ اپنے ٹارگٹ کو نہیں چھوڑتے اور اسے پکڑنا اپنی ضد بنا لیتے ہیں،ان کے

کاٹنے سے 1060 نیوٹنز پیدا ہوتے ہیں اور چکار بے بس ہو جاتا ہے،بتایا گیا ہے

کہ یہ شکار پر حملہ کر کے اسے گراتے ہیں اور دانت گاڑ کر باہر نہیں لکالتے

جس سے موت یقینی واقع ہوتی ہے۔

4) Doberman Pinscher (ڈوبر مین پنسچر)

اس نسل کے کتے کو مالک کا وفادار اور اجنبی کی موت سمجھا جاتا ہے،یہ کسی

بھی اجنبی کو دیکھتے ہی اس پر لپک پڑتے ہیں اور جھنجھوڑ کر رکھ دیتے

ہیں،ڈوبر مین دیکھنے میں پرسکون دکھائی دیتا ہے لیکن اس کی بے چینی اس

وقت بڑھ جاتی ہے جب اس کو کسی بھی اجنبی کا ذرا سا بھی شائبہ ہوتا ہے کہ وہ

اس کی حدود میں آئیگا،یہ کسی کی بھی تکہ بوٹی کرنے کیلئے کافی ہے اور ڈیمانڈ

پوری نہ ہونے پر مالک کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔

5) Bullmastiff (بل ماسٹف)

اس نسل کے کتے کو سیف گارڈ کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس کا وزن 130

پونڈ تک بڑھتا ہے،یہ بلا کی حد تک سونگھنے کی حس رکھتا ہے اور اپنے دشمن

کو سنگلاخ پہاڑوں اور جنگلوں میں بھی جا کر پکڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے،یہ

ایک بار دشمن کو پکڑ لے تو اس سے پیچھا چھڑانا ناممکن ہوتا ہے ،یہ اپنے

ٹارگٹ کا سانس دبا کر اسے موت کے گھات اتار دیتا ہے۔ دنیا کے خطرناک کتے

6) Husky (ہوسکائی)

یہ کتا اپنے حوصلے اور طاقت کے حوالے سے نمبر ایک جانا ہے،دیکھنے میں

بھیڑیا نظر آتا ہے اور ہر کام انتہائی پھرتی سے سر انجام دیتا ہے،یہ تھکنے کا نام

نہیں لیتا اور چند سیکنڈوں میں جست لگاتا اپنے دشمن کو دبوچ کر اس کا حصہ

جسم سے جدا کر دیتا ہے،اس کے کاٹنے سے امریکہ میں چند سالوں میں 15 افراد

موت کے منہ میں چلے گئے تھے،یہ برفانی اور میدانی علاقوں میں ایک طرح کی

پھرتی دکھاتا ہے اور انتہائی ظالم صفت سمجھا جاتا ہے۔

7) Wolf Hybrid (وولف ہابرڈ)

اس نسل کے کتے کو رکھنا قانوناً منع ہے کیونکہ یہ انتہائی جنگلی صفات کا مالک

ہے اور اس کا کاٹا ہوا بہت مشکل زندہ بچتا ہے،اس کی نسل ایک خاص ملاپ سے

تشکیل پائی ہے اور اسے گھریلو سطح پر رکھنے میں انتہائی خطرہ ہے کیونکہ یہ

کسی بھی وقت کسی کو بھی اپنا شکار بنا سکتا ہے۔امریکہ میں اس کو پالنا سختی

سے منع ہے اور کوئی بھی اسے گھر میں رکھنے کا قائل نہیں،اس نسل کے کتے

سے جنگلی جانور بھی کوف کھاتے ہیں ،ان میں بھیڑیے بھی شامل ہیں کیونکہ یہ

انہیں بھی چیڑھ پھاڑ دیتے ہیں۔

8) Boxer (باکسر)

اپنے نام کی طرح یہ باڈی گارڈ کتا سمجھا جاتا ہے،اس کی خصوصیات میں شامل

ہے کہ ہر حال میں اپنے مالک اور اس کے گھر کی حفاظت کرنی ہے،اس کی ایک

خصوصیت جو دوسرے کتوں میں نہیں پائی جاتی وہ اس کی ڈھلوان نما جسمانی

ساخت اور اس کے مضبوط پنجے ہیں،یہ اپنے پنجوں سے بھی دشمن کو بے حال

کر دیتا ہے،اور لچک اس قدر کمال کی ہے کہ کوئی بھی دوسرا جانور اس کو اپنی

گرفت میں لینے میں ناکام ہو جاتا ہے،اس کے حملے سے بچنا بہت مشکل ہے

کیونکہ اس کے دانت دوسرے کتوں کے مقابلے میں بہت زیادہ نوکیلے ہوتے ہیں

اورا یک ہی حملے میں یہ ادھیڑ کر رکھ دیتا ہے، ابتک دنیا بھر میں کئی افراد کو

موت کے گھاٹ اتار چکا ہے۔

9) Great Dane (گریٹ ڈین)

اس نسل کے کتے کو انتہائی مکار اور چالاک ہونے کا اعزاز حاصل ہے،یہ لمبائی

میں دوسرے کتوں سے سب سے زیادہ 86 سینٹی میٹر اونچا ہوتا ہے اور اس کا

وزن200 پونڈ تھ پہنچ جاتا ہے،اس کی خوراک بہت زیادہ اور ورزش اس سے بھی

زیادہ ہے،یہ چین سے نہیں بیٹھتا اور اپنے شکار یا دشمن کوبہت دور سے بھی

دیکھ سکتا ہے اور محسوس کر سکتا ہے،اس کے حملے سے بچنا تقریباً ناممکن

ہاتا ہے کیونکہ یہ انتہائی خونخوار صفت کا مالک ہے اور اسے گھروں میں

رکھنے کا لائسنس بھی نہیں ملتا،یہ بچوں کو دیکھتے ہی ان پر جھپٹ پڑتاہے،اور

جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے۔

10) Caucasian Ovcharka (کوکیشین اووچارکا)

اس نسل کا کتا انتہائی کونخوار اور غصیلا سمجھا جاتا ہے،اس کے اندر پائی

جانے والی خصوصیت اور کسی کتے مین نہیں پائی جاتی کہ یہ لائیو سٹاک کیلئے

استعمال کیاجاتا ہے اور اس کوڈیمانڈ کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے،یہ انتہای حد تک

صورتحال کو سمجھ سکتا ہے اور جانوروں کو ہانکنے میں ذرا برابر بھی غفلت کا

مظاہرہ نہیں کرتا،اگر کوئی جانور اس کا کہنا ماننے سے انکار کرے تو یہ اس کو

سخت سزا دیتا ہے ،اس نسل کے کتے میں معافی کی کوئی گنجائش نہیں اور یہ

اپنے دشمن کو ہر صورت مار کر ہی دم لیتا ہے ۔

دنیا کے خطرناک کتے —- جاری —-