Cluster Bomb are Preparing in the Laboratory, witch is very destroying munition is a form of air-dropped or ground-launched explosive weapon that releases or ejects smaller submunitions. Commonly, 214

کلسٹر بم فضا یا زمین سے پھینکا جانیوالا 2000 چھوٹے بموں پر مشتمل گولہ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک ) کلسٹر بم چھوٹے گولے

کلسٹر بم فضا یا زمین سے پھینکے جانے والے گولوں کی ایک ایسی قسم ہے جس

کے اندر چھوٹے چھوٹے مزید گولے موجود ہوتے ہیں۔ یہ گولہ جب پھینکا جاتا ہے

تو اس سے نکلنے والے مزید چھوٹے گولے وسیع علاقے میں جانی ومالی نقصان

سمیت گاڑیوں کو تباہ کرنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں،ایک بنیادی کلسٹر بم خالی

شیل ہوتا ہے جس کے اندر 2 سے لے کر 2000 تک چھوٹے بم موجود ہوتے ہیں۔

پڑھیں: امریکہ کے بعد چین نے بھی سب سے بڑا غیرجوہری بم تیار کر لیا

دنیا میں پہلے کلسٹر بم کا استعمال دوسری جنگ عظیم کے دوران سویلین اور

ملٹری اہداف کیخلاف کیا گیا۔ یہ گولے حملے کے وقت بھی اور بعد ازاں بھی سول

آبادیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں کیونکہ نہ پھٹنے والے گولوں کو اگر ہٹایا یا

ناکارہ نہ بنایا جائے تو طویل عرصے بعد بھی یہ نقصان پہنچانے کی صلاحیت

رکھتے ہیں جبکہ انہیں تلاش کرنے اور ہٹانے کی لاگت بھی بہت زیادہ ہوتی ہے-

مزید پڑھیں: پاکستان میں گرائے گئے بم اسرائیلی ساختہ تھے، برطانوی صحافی

مئی 2008 میں آئرلینڈ میں کلسٹر بموں پرمنعقدہ کنویشن کی توثیق کرنیوالے

ممالک پر اس بم کے استعمال کی پابندی عائد ہے جبکہ 2010 سے اس پر پابندی

انٹرنیشنل قوانین کا حصہ ہے اور اب تک 120 ممالک اس کنونشن میں شامل ہیں۔

لیکن 30اور31 جولائی کی درمیانی شب جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی

زیرسرپرستی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی

نیلم میں سیز فائر معاہدے اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سول آبادی

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر،چھمب سیکٹر ایل اوسی پربم دھماکہ،5 فوجی شہید

کو کلسٹر بم پھینکے جس سے ایک کمسن معصوم شہید اور متعدد مرد اور خواتین

شدید زخمی ہوگئے-