119

یکساں نظام تعلیم نفاذ، پنجاب حکومت کا نصاب اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن ایجوکشن رپورٹر)

یکساں نظام تعلیم نفاذ، پنجاب حکومت کا نصاب اتھارٹی بنانے کا فیصلہ،

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کیلئے نصاب

اتھارٹی (کریکولم اتھارٹی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے

سسٹم کے تحت ثانوی جماعت یعنی میٹرک تک پانچ مضامین لازمی ہونگے اور

پڑھیں: میٹرک امتحانات نتائج اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب

سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ان پانچ لازمی مضامین میں ہی امتحانات لیے

جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نجی ادارے ان پانچ لازمی مضامین کے علاوہ بھی

کورس پڑھا سکیں گے تاہم امتحان پانچ مضامین کا ہی لیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق

نئے تعلیمی نظام کا نفاذ 2020 سے ہوگا۔