159

ملک میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں، وزارت صحت

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن ہیلتھ رپورٹر)

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں۔

ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزارت

صحت نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ پاکستان

میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزارمریض ہیں، مختلف طبی مراکز میں رجسٹرڈ

پڑھیں: لاڑکانہ میں ایڈز سے متعلق عالمی ماہرین کی ہولناک رپورٹ

مریضوں کی تعداد 24 ہزار 331 ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے 12

ہزار 202 مریض رجسٹرڈ ہیں، سندھ میں 6 ہزار 867 اور خیبر پختونخوا میں

2 ہزار 4 مریض ہیں، وفاق میں 2 ہزار 424 جبکہ بلوچستان میں 834 مریض

رجسٹرڈ ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میںمسلم لیگ (ن) کے شیخ فیاض نے کورم کی

یہ پڑھیں: ایڈز پر قابو پانے کیلئے عالمی ادارہ صحت سے تعاون کی اپیل

نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وقفہ سوالات ہے اورکوئی متعلق وزیرموجود نہیں،

کل جو جھرلو پھیرا وزراء اسی وجہ سے مصروف ہونگے۔ کورم پورا ہونے پر

قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔