81

پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر سیاسی قیادت کی شدید مذمت

Spread the love

اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں پاک فوج پر

حملوں کے دوران 10 اہلکاروں کی شہادت کے بعد ملکی سیاسی قیادت متحد ہو

گئی ہے اور اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

کچھ قوتیں نہیں چاہتی امن ور استحکام ہو: شاہ محمود قریشی

پاک فوج پر حملوں کے رد عمل پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ

کچھ قوتیں نہیں چاہتی امن ور استحکام ہو۔ دہشتگردوں کی ا?ج کی کارروائی

بزدلانہ اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو

سکتا ہے ہم کر رہے ہیں، ہم امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جو قوتیں

امن استحکام نہیں چاہتی ہیں وہ نہ پاکستان کی اور نہ ہی افغانستان کی خیر خواہ ہیں۔

حملے میں شہید افسر و جوانوں کے لیے دعا گو ہیں: وزیر داخلہ

وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ نے پاک فوج پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی

ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں شہید افسر و جوانوں کے لیے دعا گو ہیں اور شہید

افسر اور جوانوں کے ورثا کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں، ایسی

کاروائیوں میں ملوث دہشتگرد ملک دشمن ہیں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی

صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

شہید اہلکار قوم کے اصل ہیرو ہیں : بلاول بھٹو زرداری

اْدھر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان

میں پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید

مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں کی فائرنگ میں جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید اہلکار قوم کے اصل ہیرو ہیں، اہلکاروں کے لواحقین

سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

دنیا کیساتھ ہمارے تعلقات ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہو رہے: فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ دنیا کے ساتھ ہمارے

تعلقات ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہو رہے، ہم نے بڑے بڑے چیلنجز پر قابو

پایا ہے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب ہو گا،

دہشت گردوں کی کارروائی ان کی مایوسی کا اعکاس ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے

جنوبی وزیر ستان اور فاٹا میں بھی کارروائیاں کی ہیں، ہم نے پاکستان میں دہشت

گردی کو شکست دی ہے، ہم دنیا میں ایک طاقت ور ملک بن کر ابھرے ہیں اور

ہمارا موقف دنیا سراہ رہی ہے۔

مادر وطن پر قربان ہونیوالوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں:

وزیراعلیٰ پنجاب

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بھی شمالی وزیرستان اور

بلوچستان کے علاقے ہوشاب و تربت میں دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت

کرتے ہوئے مادر وطن پر قربان ہونے والوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت

پیش کرتے ہیں، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے

ہیں، سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کا حملہ افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔

مسلح افواج نے مادر وطن کے تحفظ کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

نے بھی شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی

پر دہشت گردوں کی حملے کی مذمت کی ہے۔۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک فوج

کے جوانوں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

مسلح افواج نے مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان علاقے میں دہشتگردوں کو پاکستان کے خلاف

کارروائیوں سے روکے اور ان کا قلع قمع کرے، اللہ تعالی شہداء کی درجات بلند

فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ تشویشناک ہے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

اْدھر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی حملوں کی مذمت کی ہے اور

کہا ہے کہ سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ تشویشناک ہے، دہشتگردوں کے

بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں، ملک دشمن عناصرمذموم مقاصد میں کبھی

کامیاب نہیں ہونگے، قوم کے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردی کا صفایا ہو کر رہے گا۔