118

رانا ثناء نے منشیات کے کاروبار کا اعتراف کرلیا، اے این ایف کا دعویٰ

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے عدالت میں پیش

کیے گئے چالان میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے

تفتیشی افسر کو دیے گئے بیان میں منشیات کا کاروبار کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

انسداد منشیات فورس کی جانب سے گزشتہ روز عدالت میں چالان جمع کرایا گیا۔

جیو نیوز نے رانا ثناء اللہ کیخلاف اے این ایف کے چالان کی کاپی حاصل کرلی

جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رانا ثناء نے تفتیشی افسر کو بیان میں کہا کہ سیاست

یہ بھی پڑھیں:ن لیگی کارکنوں کا رانا ثناء اللہ کے گھر کے باہر مظاہرہ

میں پیسے کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے منشیات کے کاروبار سے جڑا۔اے این

ایف کے چالان کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں مقامی افغانوں

سے نارکوٹکس لے کر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو سمگل کرتا تھا۔ دوسری

جانب لیگی رہنما لیگی رہنما رانا ثناء کے وکیل جاوید اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے

کہ اْن کے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے انسداد منشیات

فورس (اے این ایف) نے رانا ثناء اللہ کو 2 جولائی کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار

کیا تھا اور اے این ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ رانا ثناء کی گاڑی سے بھاری مقدار

میں منشیات برآمد کی گئی۔