68

چیئرمین ایف بی آرنے بینکوں سے بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات مانگ لیں

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تمام بینکوں سے

بے نامی اکانٹس کی تفصیلات طلب کرلیں اور بینک سربراہوں کو ہدایات دی کہ

بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اکاونٹ ہولڈرز کے بے نامی اکاونٹس کی

تفصیلات خود طلب کریں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین ایف بی آر کا خط اور وزیراعظم کا اعلان

تمام بینکوں کے سربراہان کو خط لکھا ، جس میں اکائونٹ ہولڈرز کے بینامی

اکائونٹ کی تفصیل خود طلب کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ

بینک اکائونٹ ہولڈرز سے بے نامی اکاونٹس کی تفصیل خودطلب کریں، ایف بی آر

اکائونٹ ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا اور یہ اقدام لوگوں کے ایف

بی آر پر اعتماد قائم رکھنے کیلئے ہے۔شبرزیدی نے کہا کہ بے نامی اکائونٹس

مزید پڑھیں:تاجر برادری ٹیکس کم کرنے کا حل بتائے، شبرزیدی

پرفراہم معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، ایف بی آرقانونابے نامی اکائونٹس کی

نشاندہی کاذمے دار ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو

بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر نے خط میں کہا بے نامی

اکائونٹس کی نشاندہی کیلئے تمام بینکوں کا تعاون بہت ضروری ہے لہٰذا بے نامی

اکائونٹس سے متعلق معلومات جو بینکوں کو حاصل ہیں وہ پندرہ یوم میں ایف بی

آر کو فراہم کریں۔