153

پنجاب حکومت کا مفت وائی فائی سروس دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت کا مفت وائی فائی سروس کو پھر سے بحال

کرنے کا فیصلہ ، شہریوں کے لیے مفت وائی فائی سروس کو نجی کمپنیوں کے

تعاون سے شروع کرنے کے لیے پی آئی ٹی بی بورڈ اور پی اینڈ ڈی کو ٹاسک دے

دیا۔ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت نے شہریوں کو مفت وائی فائی کی سہولت

کی فراہمی کے لیے پنجاب وائی فائی سپاٹ منصوبہ شروع کیا تھا، جس کے تحت

27 کروڑ روپے کی لاگت سے ہاٹ سپاٹ راوٹر شہر کے مختلف عوامی مقامات

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے عوامی مقامات پر وائی فائی کی مفت سہولت بند کردی

پر نصب کیے گئے لیکن موجودہ حکومت نے مالی بحران کے باعث اس منصوبے

کو روک دیا۔ جس سے پی ٹی سی ایل کی واجب الادا رقم کی ادائیگیاں بھی مشکل

ہو گئی تھیں ذرائع کے مطابق واجب الاادا رقم کی کچھ ادائیگیوں کے بعد اب

مزید پڑھیں:وائی فائی چوری کرنابھی حرام اور گناہ

حکومت اس شہری سہولیاتی پروگرام کو پھر سے بحال کرنے جا رہی ہے، جس

کے لیے نجی ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں سے رابطے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پی

اینڈ ڈی بورڈ اور پی آئی ٹی بی بورڈ نجی کمپنیوں سے تجاویز طلب کر رہے ہیں،

جس کے بعد کابینہ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔