146

مہوش حیات کی ورزش، محمود اسلم کا بیویوں کیلئے ناشتہ اور عاطف اسلم کا گانا

Spread the love

اسلام آباد ، کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز)

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ورزش کی وڈیو شیئر کی ہے۔ مہوش حیات نے

ٹوئٹر پر ورزش کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں امی ہمیں غصے میں

کہتی تھیں کہ الٹا لٹکا دوں گی اوراب ہم نے اس کو بطور ورزش اپنا لیا ہے۔

بیویوں کیلئے ناشتہ خود بناتا ہوں، اداکار محمود اسلم

اداکار محمود اسلم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دونوں بیویوں کیلئے ناشتہ خود بناتے ہیں

اوراس بات کا اظہار کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے۔ محمود اسلم نے

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ حادثاتی

طور پر اداکاری کے شعبے میں آئے کیونکہ ان کا اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں تھا

یہ بھی پڑھیں: جوانی میں فلموں کی آفر ہوئی لیکن انکارکیا، بشریٰ انصاری

اور جب انہوں نے پہلی فلم’’دنیا‘‘ میں کام کیا تو اسکا معاوضہ 20 ہزار روپے ملا

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ بات کہنے میں انہیں کوئی شرم محسوس نہیں

ہوتی کہ وہ اپنی دونوں بیویوں کیلئے ناشتہ خود بناتے ہیں کیونکہ ان کی والدہ نے

انہیں گھر کا کام اس لئے سکھایا تاکہ وہ کسی پر انحصار نہ کریں۔

’سپراسٹار‘ کیلئے عاطف اسلم کا ایک اور بہترین گانا

نامور گلوکار عاطف اسلم اپنے مداحوں میں غیر معمولی حد تک مقبول ہونے لگے

ہیں، ان کے مداح ان کے ہر نئے گانے کے بے حد انتظار میں رہتے ہیں، اسی وجہ

سے ان کا شمار پاکستان سمیت پوری دنیا میں بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔

گلوکار نے پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ‘سپراسٹار’ کیلئے ایک گانا گایا،

جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ریلیز کردی۔ اس رومانوی گانے کی ویڈیو میں فلم کے

مرکزی اداکار بلال اشرف اور ماہرہ خان کو ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا

مزید پڑھیں: مزاحیہ پنجابی فلم ’’چل میرے پُت‘‘ 26 جولائی کو ریلیز ہوگی

ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ‘ان دنوں’ نامی اس گانے کی عاطف اسلم نے شاندار

گائیکی کی، جبکہ میوزک بھی کافی متاثر کن ہے۔ گانے کی ویڈیو میں ماہرہ اور

بلال کی کیمسٹری بھی شاندار نظر آئی۔ گانے کا میوزک سعد سلطان اور اذان سمیع

نے تیار کیا جبکہ شکیل سہیل نے گانے کو تحریر کیا ہے۔ یاد رہے کہ فلم

‘سپراسٹار’ رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

علی ظفر بھی ٹیکس کی حمایت میں میدان میں آگئے

پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے ٹیکس ادائیگی کی حمایت کے بارے میں

بچے کی وڈیو شیئر کی ہے۔ علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک بچے کی وڈیو شیئر کی

ہے جس میں بچہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ٹیکس لگانے کی حمایت میں

بول رہا ہے۔ بچے کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے عوام کو ٹیکس دینا

چاہیے۔