76

پاکستان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ 2021 کی میزبانی کی دوڑ میں شامل

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سپورٹس رپورٹر)

پاکستان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ 2021 کی میزبانی کی دوڑ میں شامل

ہو گیا ہے جبکہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ورلڈ اسکواش فیڈریشن کو ورلڈ

جونیئر چیمپین شپ کی میزبانی کیلئے بڈ جمع کروا دی ہے۔ پاکستان اسکواش

فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے بتایا کہ پاکستان

نے بھر پور تیاری کیلئے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپین شپ کی میزبانی کیلئے اپنی

بڈ جمع کروائی ہے اور ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کی میزبانی کیلئے پر

امید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ ، پاک بھارت میچ کی گیند 2 ہزار150 ڈالرز میں فروخت

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ورلڈ جونیئر چیمپیئن شپ2021 کے میزبان شہر کیلئے

اسلام آباد کا انتخاب کیا ہے جبکہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے آفیشلز جلد پاکستان کا

دورہ کرینگے، ائیر مارشل شاہد علوی نے بتایا پاکستان اسکواش فیڈریشن جونیئر

پلیئرز پر خصوصی فوکس کئے ہوئے ہیں اور انٹرنیشنل ایونٹس میں نتائج کیلئے ہر

ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان 2021میں ایشین سینئر

اسکواش چیمپیئن شپ کی بھی میزبانی کرئے گا۔