143

وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن میں شانداراستقبال، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

Spread the love

واشنگٹن،دوحہ،اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے۔ جہاں انکا

شاندار استقبال کیا گیا، وزیراعظم ہفتہ کے روز کمرشل فلائٹ سے واشنگٹن کیلئے

روانہ ہوئے تھے۔ حکومتی اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سرکاری

دورہ آج 21 جولائی سے شروع ہو گا۔ شیڈول کے مطابق آج وزیراعظم عالمی

مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قائم مقام ایم ڈی، عالمی بینک کے صدر اور کاروباری

شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے

یہ بھی پڑھیں: 2019 کے گلوبل تھنکرز میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل

خطاب اور پاکستان بزنس سمٹ میں شرکت بھی کریں گے۔ کل 22 جولائی کو وزیر

اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچیں گے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا

استقبال کریں گے اور انہیں وائٹ ہاؤس کا دورہ کرائیں گے۔ اس موقع پر تحائف

کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہو گی، عمران خان یو ایس

پاکستانی بزنس کونسل سے ملاقات کریں گے اور امریکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں

گے۔ وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

سے ملاقات ہو گی۔ بعدازاں وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف پیس اور

کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے

بھی ملاقات کریں گے۔ 23 جولائی کو ہی وزیراعظم عمران خان ایوان نمائندگان

مزید پڑھیں: وطن عزیز کو قوم کی دولت سے ہی چلا کر دکھاونگا، وزیراعظم

کی سپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملاقات کریں گے جس کساتھ ان کا دورہ امریکہ

مکمل ہو جائے گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلی عسکری قیادت ،مشیر خزانہ حفیظ

شیخ ،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہیں جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اور زلفی بخاری پہلے سے امریکہ میں موجود ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران

خان سے امریکہ جاتے ہوئے دوحہ کے ہوائی اڈے پر قطر ایئرلائنز کے چیف

ایگزیکٹو افسر اکبر الباقر نے ان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے

امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔