153

قبائلی اضلاع میں تاریخی صوبائی انتخابات کا عمل مکمل، نتائج کا اعلان آج

Spread the love

اسلام آباد ، پشاور(جے ٹی این آن لائن الیکشن سیل)

پاک فوج کی نگرانی میں قبائلی اضلاع میں تاریخی صوبائی انتخابات کا عمل پر

امن طور پر مکمل ہو گیا، باقاعدہ طور پر نتائج کا اعلان آج (اتوار کو) کیا جائیگا،

انتخابی نتائج وصول کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خصوصی سیل

قائم کیا گیا ہے جہاں گزشتہ شام سے اب تک وٹس ایپ اور فیکس پر نتائج موصول

ہو رہے ہیں، 16 صوبائی حلقوں میں ہونے والے ان انتخابات میں پاکستان تحریک

انصاف، مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف)

کے امیدواروں میں مقابلہ ہوا وہاں آزاد امیدوار بھی میں ان میں تھے، اب تک کے

غیر حتمی نتائج کے مطابق 7 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے

جبکہ تحریک انصاف کے چار امیدوار، جماعت اسلامی،جمعیت علمائے اسلام

(ف) کے 2،2 اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک امیدوار کو اپنے مدمقابل

امیدواروں پر سبقت حاصل ہے-

یہ بھی پڑھیں: 20 جولائی 2019 سابقہ فاٹا کا تاریخی دن، پہلے صوبائی انتخابات

غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پی کے 100 باجوڑ 104 ون میں سے

77 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے انور زیب خان

10916 ووٹ لے کر پہلے نمبر، جماعت اسلامی کے وحید گل 8529 ووٹ کے

ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، پی کے 101 باجوڑ 103 میں 60 پولنگ سٹیشنز کے

نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 7005 ووٹ کے

ساتھ پہلے، تحریک انصاف کے اجمل خان 5734 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر،

پی کے 102 باجوڑ 3 میں131 پولنگ اسٹیشنز میں سے 56 کے نتائج میں جماعت

اسلامی کے سراج الدین 11101 ووٹ کیساتھ پہلے، آزاد امیدوار خالد خان 6931

ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر، پی کے 103 مہند 86 میں سے 82 پولنگ سٹیشنز

کے نتائج کے مطابق اے این پی کے نثار احمد 10314 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر،

مزید پڑھیں: آرمی سکولوں میں قبائلی طلبا کیلئے سیٹوں میں اضافے کا اعلان

پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 10092 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پی کے

104 مہمند میں 108 میں سے 24 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار

عباس الرحمان 4958 ووٹ لے کر پہلے، پی ٹی آئی کے سجاد خان 3432 ووٹ

کیساتھ دوسرے نمبر پر، پی کے 105 خیبر 110 میں سے 93 پولنگ سٹیشنز کے

نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شفیق آفریدی 18100 ووٹ لے کر پہلے، آزاد امیدوار

شیرمت خان 6603 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر، پی کے 106 خیبر 89 پولنگ

سٹیشنز میں سے 47 کے نتائج آزاد امیدوار بلاول آفریدی 8745 ووٹ لے کر پہلے

جبکہ پی ٹی آئی کے عامر محمد خان آفریدی 4514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

ہیں، پی کے 107 خیبر 146 پولنگ سٹیشنز میں سے 100 کے نتائج کے مطابق

آزاد امیدوار محمد شفیق 10139 ووٹ کیساتھ پہلے، آزاد امیدوار حمید اللہ جان

آفریدی 8250 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر، پی کے 108 کرم 135 میں سے 29

پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے محمد ریاض 2291 ووٹ

لے کر پہلے، آزاد امیدوار جمیل خان 1596 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر، پی کے

109 کرم 130 میں سے 52 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے

سید اقبال میاں 12589 ووٹ کے ساتھ پہلے، آزاد امیدوار عنایت حسین 7816 ووٹ

کے ساتھ دوسرے نمبر پر، پی کے 110 اورکزئی کے 175 میں سے 103 پولنگ

سٹیشن کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید غازی غازن 11651 ووٹ کے ساتھ

پہلے، تحریک انصاف کے شعیب حسن 7294 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پرہیں،

جانیئے: قبائلی عوام کو مفت علاج معالجہ، بلاسود قرضے دینے کا اعلان

پی کے 111 شمالی وزیرستان میں 76 میں سے 12 پولنگ سٹیشن کا نتائج کے

مطابق تحریک انصاف کے محمد اقبال خان 2870 ووٹ کیساتھ پہلے، جے یو آئی

(ف) کے سمیع الدین 1386 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر، پی کے 112 شمالی

وزیرستان میں 102 میں سے 55 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار

میر کلام خان 5559 ووٹ کیساتھ پہلے جبکہ جے یو آئی (ف) کے صدیق اللہ

4033 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر، پی کے 113 جنوبی وزیرستان 139 میں سے

23 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وحید خان 3114 ووٹ کے

ساتھ پہلے، جے یو آئی (ف) کے حافظ اسلام الدین 2014 ووٹ کے ساتھ دوسرے

نمبر پر، پی کے 114 جنوبی وزیرستان میں 98 پولنگ سٹیشنز میں سے 56 کے

نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے نصیر اللہ خان 6278 ووٹ کیساتھ پہلے، آزاد

امیدوار محمد عارف 4952 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر، پی کے 115 سابقہ

فرنٹیئر ریجنز میں163 میں سے 38 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق جے یو

آئی (ف) کے محمد شعیب 5408 ووٹ کیساتھ پہلے، پی ٹی آئی کے عابد الرحمان

4738 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں-

یہ بھی جانیئے: قبائلی اضلاع میں ماتحت عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی گئی

ترجمان الیکشن کمیشن چوہدری ندیم قاسم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا قبائلی

اضلاع میں ووٹ ڈالنے کا عمل پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا اور اس دوران

الیکشن کمیشن کو 4 شکایات ملیں جو معمولی نوعیت کی تھیں۔ پریزائیڈنگ افسر

واٹس ایپ کے ذریعے نتائج ریٹرننگ افسر کو بھیجے گا، دور دراز علاقوں سے

پریزائیڈنگ افسر خود جا کر آر او کو نتائج دے گا۔ جن علاقوں میں رات کو نقل

وحرکت نہیں ہوتی وہاں نتائج آج صبح موصول ہونا شروع ہونگے، پولنگ عمل

میں قبائلی عوام نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کیلیے جس پرامن جوش و

خروش کا مظاہرہ کیا وہ پاکستان کیلئے نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ روشن مستقبل

پشاور اور قبائلی اضلاع میں بھارت اورمودی مخالف ریلیاں

کی دلیل ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے

تھے۔ ان انتخابات میں 28 لاکھ ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا جس

میں مردوں کی تعداد 16 لاکھ 70 ہزار جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 30

ہزار ہے۔