138

سعودی عرب سے ادھار خام تیل کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اْدھار تیل کے

معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق

سعودی فنڈ فیسلیٹی کے تحت خام آئل کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پر پہنچ گئی،

سعودی عرب ہر سال پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کا ادھار تیل فراہم کرے گا۔معاشی

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ڈیفرڈ پیمنٹ کی اس سہولت سے

یہ بھی پڑھیں:ایک اور معاشی پیکیج ،اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع

پاکستان کی ادائیگیوں میں عدم توازن میں بہتری آئیگی۔ پاکستان کا زیادہ تر

انحصار درآمد شدہ پیڑولیم مصنوعات پر ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے

مطابق پاکستان سالانہ تقریباً 14 ارب ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا

ہے۔سعودی عرب کی جانب سے ملنے والی اس سہولت کے تحت پاکستان کو سالانہ

تین ارب ڈالر مالیت کا خام تیل کی ادائیگی نہیں کرنی ہو گی جس سے پاکستان کے

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہو گا اور روپے کے قدر مستحکم ہو گی۔