95

جج کی ویڈیو درست ثابت ہوچکی ،نواز شریف کو با عزت بری کیاجائے، مریم نواز

Spread the love

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے

کہا ہے کہ فرانزک میں جج صاحب کی ویڈیو درست ثابت ہونے کے بعد اعلیٰ

عدلیہ سے گزارش ہے کہ اس کا نوٹس لے او ر فیصلے کو کالعدم قرار د ے کر

نواز شریف کو با عزت بری اور عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال کرے ، کسی میں

اتنی جرات نہیں کہ مریم نواز سے رابطہ کرے ،مریم نواز کسی رابطے کا جواب

دے گی اور نہ ڈیل کرے گی، ادھراُدھر سے پیغامات آتے رہتے ہیں لیکن اس کا

جواب دینا آپ کی اپنی صوابدید ہوتی ہے ، عمران خان کے ساتھ ساری عسکری

قیادت ساتھ گئی ہے ،عمران خان سلیکٹڈ کو وہ ساتھ لے کر گئے ہیں یا وہ اس کے

یہ بھی پڑھیں:جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف درخواست خارج کر دی

ساتھ گئے ہیں ، اس کی اتنی حیثیت نہیں کہ اکلوتا پاکستانی قوم کی نمائندگی کر

سکے ، دنیا کو معلوم ہے کہ کس سے بات کرنی ہے اور سلیکٹڈ سے بات نہیں

ہوتی ، فیصل آباد ریلی کے اعلان کے ساتھ ہی ہمارے کارکنوں کے خلاف انتقامی

کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں

پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے

کہا کہ مسلم لیگ (ن) بہت بڑی جماعت ہے ، گرفتاریاں کر کے اس کے عزم کو

متزلزل او رکمزور نہیںکر سکتیں۔ آپ پہلی لائن کی قیادت کو گرفتا ر کرینگے تو

دوسری آ جائے گی اور اسے کریں گے تو تیسری آ جائے گی اور اس کے بعد

عوام خود آ جائیں گے ۔ مسلم لیگ (ن ) بہت بڑی عوامی طاقت ہے اور اس کے

آگے بند باندھنے کی کوشش بیک فائر کرے گی ۔ انہوںچیئرمین سینیٹ کے حوالے

سے سوال کے جواب میں کہا کہ جو بھی غلط طریقے سے یا سازش سے کام ہوا

ہے انشا اللہ اسے واپس ہونا ہے چاہے وہ آج ہو یا کل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں

لاہور سے ریلی کی صورت میں فیصل آباد نہیں جائوں گی بلکہ فیصل آباد سے

ریلی کا آغاز ہوگا ۔ میں تاجروں سے اظہار یکجہتی کے لئے فیصل آباد جار ہی

ہوں ۔ انہوں نے جج کی ویڈیو کی فورنزک رپورٹ کے حوالے سے کہاکہ آج اللہ

تعالیٰ کی مزید تعریف کرنی چاہیے ،کہا جارہا تھا کہ یہ ویڈیو جعلی ، جھوٹ اور

مزید پڑھیں:مریم نوازاور فری نوازشریف ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا

ٹمپرڈ ہے لیکن آج انہوں نے خود بتا دیا ہے کہ کہ ویڈیو سچ ہے ۔ بے گناہی کے

باوجود بھی نواز شریف پابند سلاسل ہے اور یہ دنیا میںکی اپنا نوعیت کا واحد کیس

ہے جس میں کسی ملک کا تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا شخص جس کی بے

گناہ بھی ثابت ہو جائے وہ حبس بے جا میں قید ہو ۔ میں آج عدلیہ سے گزارش

کرتی ہوں کہ اس کا نوٹس لے ۔ جج صاحب کی ویڈیو فورنزک کے بعد سچ ثابت ہو

گئی ہے اور اب کسی شک کی گنجائش باقی نہیں رہی اس لئے اس فیصلے کو

کالعدم قرار دیا جائے اور نواز شریف کو با عزت بری کر کے عدالت آگے بڑھے

اور عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال کرے ۔ انہوں نے بیک ڈور رابطوں کے حوالے

سے سوال کے جواب میں کہا کہ نہ کسی میں اتنی جرات ہے کہ مریم نواز سے

رابطہ کرے ،مریم نواز کسی رابطے کا جواب دے گی او ر نہ ڈیل کرے گی ۔ اگر

ڈیل کرنی ہوتی تو نواز شریف بے گناہ ہونے کے باوجود جیل میں نہ ہوتے ۔ ادھر ُ

ادھر سے پیغامات آتے ہیں لیکن یہ آپ کی صوابدید ہے کہ آپ اس کا جواب دیتے

ہیں یا نہیں ۔ میں نے واضح کر دیا تھا کہ ڈیل کیلئے جن لوازمات کی ضرورت

ہوتی ہے وہ سلیکٹڈ خان کے پاس ہیں ۔ نواز شریف ، مریم نواز یا مسلم لیگ (ن)

جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپے گی اور نہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے

گی ، ہم اصولوں کاسودا نہیں کریں گے۔ انہوں نے اس سوال کہ حکومت کو ڈیل

کے لئے باہر کے ممالک سے فون کرائے جاتے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ

عمران صاحب امریکہ کس کو ساتھ لے کر گئے گئے ہیں ۔ ساری عسکری قیادت

ان کے ساتھ گئی ہے ۔ عمران خان سلیکٹڈ کو وہ ساتھ لے کر گئے ہیں یا وہ اس کے

ساتھ گئے ہیں ، اس کی اتنی حیثیت نہیں کہ اکلوتا پاکستان قوم کی نمائندگی کرے

اور اسے لوگوں کو ساتھ لے جانا پڑتا ہے ۔ دنیا کو معلوم ہے کہ کس سے بات

کرنی ہے ،دنیا سلیکٹڈ سے بات نہیں کرتی ۔