61

پی آئی اے کا طیارہ گلگت ایئر پورٹ پر دوران لینڈنگ پھسل گیا

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ایئر لائن کا طیارہ گلگت ائیر پورٹ پر دوران

لینڈنگ پھسل گیا، تمام مسافر خیریت سے اور محفوظ رہے، قومی ایئر لائن کے

سی ای او ارشد ملک نے حادثے کی تحقیقات کی ہدایت دے دی۔ تفصیلات کے

مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کا طیارہ گلگت ائیر پورٹ پر دوران

لینڈنگ پھسل گیا۔ پائلٹ نے کمال مہارت سے دوران لینڈنگ طیارے پر قابو پالیا۔

یہ بھی پڑھیں:باکمال لوگ، لاجواب سروس، پی آئی اے کا طیارہ 40 مسافروں کومدینہ چھوڑ آیا

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام مسافر خیریت سے اور محفوظ ہیں، قومی ایئر

لائن کے سی ای او ارشد ملک نے حادثے کی تحقیقات کی ہدایت دے دی۔ سول

ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق سیفٹی انویسٹی

گیشن بورڈ کے ارکان اسلام آباد سے گلگت پہنچ گئے ۔ ارکان طیارے کے کپتان

سے معلومات حاصل کریں گے اور اس کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ایس آئی بی کے

بعد پی آئی اے بھی اس واقعے کی تحقیقات کرے گی۔ پی آئی اے کی انجینئرز اور

ٹیکنیکل ٹیم بھی گلگت پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب گلگت سے آنے والے مسافروں

کو اسلام آباد لانے کے لیے پرواز پہنچ گئی۔