76

پاکستان ایکسپریس کی 5 بوگیاں ٹرین سے جدا

Spread the love

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنگا پھاٹک کے قریب پاکستان ایکسپریس کی 5

بوگیاں ٹرین سے الگ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈنگا پھا ٹک کے قریب پاکستان

ایکسپریس کی پانچ بوگیاں جوائنٹ کھلنے کے باعث ٹرین سے الگ ہوئیں۔ پاکستان

ایکسپریس روالپنڈی سے برا ستہ فیصل آباد کراچی جا رہی تھی۔ذرائع کے مطابق

بوگیاں الگ ہونے پر مسافر ٹریک پر مدد کے منتظر رہے۔اس موقع پر ریلوے

یہ بھی پڑھیں:جناح ایکسپریس ناکام، ایک ماہ میں ساڑھے 14 کروڑ روپے کا خسارہ

حکام کا کہنا تھا پریشر ٹربل ہونے کے باعث بریک جام ہوئیں۔ پاکستان ایکسپریس

کیساتھ الگ ہونیوالی بوگیاں منسلک کر دی گئی ہیں۔ دو گھنٹے کی تا خیر کے بعد

پاکستان ایکسپریس کوروانہ کر دیا گیا، پریشر لیک ہونے کے باعث پاکستان

ایکسپریس کی ایمرجنسی بریک لگائی گئی۔حکام کا مزید کہنا ہے بریک لگانے سے

جوائنٹ کھل گئے اور 5 بوگیاں الگ ہو گئیں تھیں، پاکستان ایکسپریس روانہ ہوتے

ہی ٹریک کو بحال کر دیا گیا ۔