96

شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

Spread the love

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے خطے کی سکیورٹی مزید

بڑھانے کیلئے ملک میں امریکی فورسز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ۔سعودی

وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ خطے کو لاحق خطرات کے

پیش نظر اپنے طویل مدتی تعلقات کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔سعودی سرکاری

خبر رساں ادارے نے وزارت دفاع کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا امریکی

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمودقریشی نے سعودی عرب سے ملنے والے تحائف توشہ خانے جمع کروا دئیے

فوج کی تعیناتی کے فیصلے کا مقصد خطے میں امن قائم رکھنے، سکیورٹی اور

استحکام کیلئے کی جانیوالی مشترکہ کوششوں کو بڑھانا ہے۔امریکی محکمہ دفاع

نے اپنے ایک بیان میں اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے وہ ابھرتے ہوئے

خطرات کو روکنے کیلئے سعودی عرب میں فوجی دستے تعینات کرے گا،امریکی

صدر ٹرمپ نے کچھ عرصے قبل سعودی عرب میں 1ہزار فوجی تعینات کرنے کا

اعلان کیا تھا تاہم پینٹا گون نے ابھی تک اس تعداد کی سرکاری تصدیق نہیں کی۔