146

ایل او سی پر بھارتی گولہ باری، پاک فوج کا جوان شہید، 4 شہری زخمی

Spread the love

راولپنڈی،مظفر آباد(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے

نتیجے میں پاک فوج کا حوالدار منظور عباسی شہید جبکہ دو لڑکیوں اورخاتون

سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)

کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی

کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلااشتعا ل فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا بھارتی

فوج نے بٹل، ستوال، خنجار، نکیال اور جنڈروٹ سیکٹر پر راکٹ اور مارٹر گولے

برسائے جہاں سو یلین آبادی اور فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی

آر کا کہنا ہے پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور فائرنگ

کرنیوالی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے

حوالدار منظور عباسی شہید ہوگئے جبکہ بھارتی فوج کی بلا اشتعا ل فائرنگ سے

دو لڑکیوں اورخاتون سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:محاذ کوئی بھی ہو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جنرل باجوہ

میڈیا کے مطابق گزشتہ صبح بھارتی فوج کی جانب سے لائن آ ف کنٹرول کے

سیکٹر بٹل کے متعدد علاقوں منڈہول، دھرمسال اور گوئی سیکٹر پر اچانک بھاری

مشین گنوں سے بھاری گولہ باری کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی

ہوگئیں ،بھارتی گولہ باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوا بی کارروائی کی گئی ،بھارت افواج کی

جانب سے بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا تو پاک فوج نے منہ

توڑ جوابی کاررو ا ئی کرتے ہوئے دشمن کی فائرنگ اور گولہ باری کرنیوالی

چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن دبک گیا۔ واضح رہے بھارتی فوج آئے روز

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بناتی

رہتی ہے تاہم افواج پاک کی جانب سے جوابی کارروائی میں شہری آبادیوں کو

نقصان پہنچنے کے خدشہ کے باعث انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کیا جاتا ہے.