88

اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں 20 ہزار تک کمی

Spread the love

کراچی(جے ٹی این آن لائن اکنامک رپورٹر)

اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔ ٹریول

ایجنٹس کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دو طرفہ ٹکٹ جو کافی

عرصہ سے 50 سے 60 ہزار روپے کا مل رہا تھا اب کم ہو کر 35 سے 40 ہزار

روپے کا ہوگیا ہے جبکہ اس میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع

کے مطابق نجی ایئر لائن کے 2 طیارے شامل ہونے پر کرایوں میں کمی ہوئی،

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن شاہین ایئر کے بند ہونے اور نجی ایئر لائن

ایئر بلیو کی جانب سے ڈومیسٹک آپریشن کم کر دینے کی وجہ سے اندرون ملک

پروازوں کی تعداد بہت کم رہ گئی تھی جبکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے اصول کے

تحت اندرون ملک فضائی کرایوں میں اس قدر اضافہ ہوگیا تھا کہ کراچی سے

اسلام آباد اور لاہور کے کرائے یورپ کے شہروں سے بھی بڑھ گئے تھے۔ایئربلیو

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی ٹوکیو کیلئے معطل پروازیں دوبارہ بحال

کے ترجمان کے مطابق دو نئے ایئربس اے 320 طیارے بیڑے میں شامل کئے

گئے ہیں جو اندرون ملک پروازوں کیلئے استعمال ہوں گے۔ دوسری جانب وزیر

اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں سی اے اے نے مسافروں کے تمام

سائز کے سفری بیگ پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخوں میں بھی کمی کر دی ہے اور

بڑے بیگ پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخ چار سوروپے سے جبکہ چھوٹے بیگ کے

نرخ دو سو روپے فی بیگ سے کم کرکے تمام سائز کے بیگز کیلئے یکساں طور

پر پچاس روپے فی بیگ کر دیئے گئے ہیں۔ مذکورہ نرخ تمام ایئرپورٹس پر

ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مسافروں پر لاگو ہونگے۔