138

جرمن حکومت فیس بک کی کرپٹو کرنسی سے پریشان، سدباب پر غور شروع

Spread the love

برلن (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ)

جرمنی کی حکومت فیس بک کی جانب سے کرپٹو کرنسی لانے پر پریشانی کا

شکار ہو گئی ، برلن حکومت اور مرکزی بینک نے فیس بک کی کرنسی لبرا کے

متبادل کرنسی کے طور پر استعمال کی روک تھام کرنے کیلئے حکمت عملی بنانے

پر بھی غور کرنا شروع کر دیا، جرمن حکومت کے حوالے سے یہ رپورٹ جرمن

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی دنیا میں جلد گلوبل کوائن کا اضافہ

اخبار نے جاری کی۔ اخبار کے مطابق وزارت خزانہ نے لبرا ڈیجیٹل کرنسی کے

متعارف کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس کی روک تھام کیلئے بھی غور

خوض شروع کر دیا ہے۔ جرمن وزارت خزانہ نے اخباری رپورٹ پر کوئی ردعمل

ظاہر نہیں کیا۔ یاد رہے فیس بک کے سربراہ مارک زوکربرگ نے رواں برس جون

میں لبرا کرنسی کو متعارف کرایا تھا۔