142

ٌلیجنڈ سنگیتا کی فلم ’’صرف تم ہی تو ہو‘‘ کل ریلیز ہو گی

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز رپورٹر)

معروف پاکستانی ہدایتکارہ اور لیجنڈ اداکارہ سنگیتا کی فلم ’’صرف تم ہی تو ہو‘‘

3 سال کی تاخیر کے بعد کل 19 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ میڈم سنگیتا اس

حوالے سے چند روز میں پریس بریفنگ بھی دیں گی۔ ہدایتکارہ اور اداکارہ نے فلم

کی پروموشن کا آغاز کر دیا ہے اس فلم کے رائٹر سورج بابا ہیں۔ فلم کے مرکزی

یہ بھی پڑھیں: عملاََ ثابت کیا میں مضبوط خاتون ہوں، وینا ملک

کرداروں میں دانش تیمور، احمد عبدالرحمن، شیراز اور قرۃالعین نے اپنی اداکاری

کے جوہر دکھائے ہیں۔ مذکورہ فلم کی عکسبندی 2016 میں مکمل کی گئی تاہم کچھ

مسائل کے سبب فلم “صرف تم ہی تو ہو” ریلیز نہیں ہو سکی۔ اب 3 سال کے بعد فلم

کا نیا ٹریلر جاری کرنے سمیت اعلان کیا گیا ہے کہ فلم 19 جولائی کو ریلیز کی

جائے گی۔