83

سال 2019 کا دوسرا چاند گرہن شروع، اختتام صبح 5 بج کر18 منٹ پر

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز)

سال2019 کا دوسرا چاند گرہن شروع ہوگیا ہے، جسے پاکستان سمیت دنیا کے

زیادہ تر حصے میں یہ دیکھا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق چاند

گرہن منگل اور بدھ کی درمیانی شب 11 بج کر 44 منٹ پر شروع ہوا ہے جبکہ

رات 2 بج کر 32 منٹ پر گرہن عروج پر ہوگا۔ چاند گرہن بدھ کی صبح 5 بج کر

یہ بھی پڑھیں: سال2019 کا پہلا چاند گرہن “سپربلڈ وولف مون” کا نظارہ

18 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا ،افریقہ اور

جنوبی امریکہ کے کچھ علاقوں میں دیکھا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق

بحرالکاہل، بحرہند، بحر اوقیانوس اور بحر منجمد میں بھی چاند گرہن دیکھا جا

سکے گا۔

واضح رہے سال 2019 کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری کو ہو اتھا جسے پاکستان میں

نہیں دیکھا گیا تھا۔

ایسے مواقوں کے بارے میں اسلامی تعلیمات کیا کہتی ہیں؟

دین مبین کی تعلیمات کے مطابق ایسے مواقع پر زیادہ سے زیادہ استغفار کا ورد

کرنا چاہیے، دو رکعت نماز برائے رحمت و کرم الہٰی پڑھنا بھی مستحب ہے،

کیونکہ ایسے مواقوں کو سرکار دو عالم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سبق آموز

قرار دینے سمیت امت کو یاد و عبادت خداوند تعالیٰ میں گزارنے کی تاکید کیساتھ

تلقین کی ہے-