232

اوپن یونیورسٹی کے داخلے شروع، ملک بھر میں پراسپکٹس سیل پوائنٹس قائم

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن رپورٹر)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2019ء کے پہلے مرحلے کے

داخلے آج 15 جولائی کو پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور شمالی

علاقہ جات میں ایک ساتھ شروع ہوگئے۔ اس ضمن میں داخلوں کے خواہشمند افراد

کی معاونت و راہنمائی کیلئے 49 ۔شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر

میں انفارمیشن ڈسکس قائم کردئیے گئے ہیں۔ طلبہ کو گھرکی دہلیز پر سہولت فراہم

کرنے کے لئے ملک بھر میں تحصیل سطح پر پراسپکٹس سیل پوائنٹس بھی قائم

کردئیے گئے ہیں، ان تمام سیل پوائنٹس کے ایڈریسسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ

یہ بھی پڑھیں: انگریزی تک رسائی “سکالرشپ پروگرام” میں داخلے شروع

پرفراہم کردیئے گئے ہیں۔ تمام پروگراموں کے پراسپکٹس و داخلہ فارم یونیورسٹی

کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی

پروگرامز میں میٹرک، ایف اے، شارٹ ٹرم ایجوکیشن پروگرام اور اوپن ٹیک

پروگرامز، بی ایس (فیس ٹو فیس) کے ذیل میں بی ایس(شماریات)، بی ایس

(ریاضی) بی ایس(فزکس) بی ایس(کمپیوٹر سائنس) بی ایس(انوائرمنٹل سائنس)

بی ایس(باٹنی) پروگرامز اور ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں۔ میٹرک، ایف

اے اور سرٹیفیکیٹ کورسسز کے داخلوں کی آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی

ہے جبکہ ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی اور بی ایس پروگرامز کے داخلوں کی آخری

تاریخ 4 ستمبر ہے۔ دوسرے مرحلے کے داخلوں میں ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایڈ

ایم کام، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ، بی ایس(او ڈی ایل) کے ذیل میں بی

ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس، بی ایس(لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز) بی ایس

(جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز) بی ایس(ماس کمیونیکیشن) بی ایس(اردو) بی ایس

مزید پڑھیں: اوپن یونیورسٹی کے امتحانی نظام میں ترمیم کا فیصلہ

(انگریزی) بی ایس(پاکستان سٹڈیز) بی ایس(اسلامک سٹڈیز) بی ایس(سوشیالوجی)

بی ایس(انسٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی) اور بی ایس(ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن)

پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن(اے ڈی ای) ایسوسی ایٹ ڈگری ان

کامرس(اے ڈی سی) اور فرنچ آن لائن پروگرامزشامل ہیں۔ دوسرے مرحلے کے

داخلے یکم ستمبر کو شروع ہوں گے۔ بی اے پروگرامز کے جاری طلبہ کے اگلے

سمسٹر میں داخلے بھی یکم ستمبر کو شروع ہوں گے، اِن طلبہ کو کمپیوٹرائزد

داخلہ فارمز ارسال کئے جارہے ہیں۔