120

کرتارپور راہداری پر پاک بھارت اہم ترین بیٹھک آج

Spread the love

لاہور، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر)

کرتار پور راہداری پر پاک بھارت کے مایبن آج اہم ترین بیٹھک واہگہ کے مقام پر

ہونے جارہی ہے ان مذاکرات سے امید کی جا رہی ہے کہ معاملے کو حتمی شکل

دے دی جائےگی،قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کرتارپور

راہداری مذاکرات کیلئے مثبت سوچ سے آگے بڑھ رہے ہیں،پاکستان کرتارپور

راہداری پر مقررہ وقت تک کام مکمل کر کے کھولنے کا خواہشمند ہے۔ ایک

انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کرتارپور راہداری سے متعلق آج

اتوار کو اہم ترین بیٹھک واہگہ پر ہو گی،مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان کو مذاکرات کی باضابطہ پیشکش

ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر فیصل کریں گے جبکہ خارجہ، داخلہ اور مذہبی

امورکی وزارتوں سمیت ایف آئی اے کے متعلقہ حکام شرکت کرینگے،مذاکرا ت

میں راہداری سے متعلق تجاویز پر مشتمل مسودے کو حتمی شکل دی جائیگی ۔

ادھر ذرائع کے مطابق بھارتی وفد کی قیادت جوائنٹ سیکرٹر ی وزارتِ داخلہ

کریں گے،پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا دور 14

مارچ کو اٹاری میں ہوا تھا۔ ذرائع کے مطا بق دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ

سطحی مذاکرات کا دوسرا دور 2 اپریل کو طے تھا جسے بھارت نے منسوخ کیا

تھا، کرتارپور راہداری پر تکنیکی سطح کے مذاکرات کے اب تک چار سے زائد

دور ہو چکے ہیں، آج اتوار کو ہونیوالے مذاکرات میں پاکستان نے 15 بھارتی

صحافیوں کو ویزے بھی جاری کئے ہیں جبکہ اٹاری میں ہونیوالے مذاکرات میں

بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے

مزید پڑھیں: 2 پاکستانی بہنوں کو 24 سال بعد بھارتی شہریت مل گئی

مطابق واہگہ پر اعلیٰ سطحی مذاکرات میں تکنیکی مذاکرات بھی ہونگے ،مذاکرات

صبح 9 بجے سے دوپہر تک جاری رہیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ واہگہ پر

مذاکرات کے آغاز سے قبل اور اختتام پر میڈیا بریفنگز بھی دی جائیں گی، ذرائع

کے مطابق اعلیٰ سطحی مذاکرات کے پہلے دور میں چند نکات پر بھارت کی

طرف سے اعتراض سامنے آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں جن نکات پر

عدمِ ا تفا ق ہے ان پر تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔