155

عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات 22 جولائی کو طے، وائٹ ہائوس

Spread the love

واشنگٹن،اسلام آباد( جے ٹی این آن لائن بیورو چیف، سٹاف رپورٹر)

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے 21 تا 23 جولائی کے تین روزہ سرکاری

دورہ امریکہ کی وائٹ ہائوس نے تصد یق کرتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم عمران

خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ملاقات 22 جولائی کو وائٹ ہائوس

میں ہوگی۔ وائٹ ہائوس میں پریس سیکرٹری آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق

صدر ٹرمپ امریکہ کے دورے پر معزز مہمان کا خیرمقدم کریں گے، پاکستان اور

امریکہ دونوں ممالک کی قیادت کے مابین ملاقات میں ہونیوالی بات چیت کا مرکز

اور محور امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہو گا تاکہ خطے

میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہو سکے جو طویل عرصے

سے تنازعات کا شکار چلا آ رہا ہے۔ بیان کے مطابق صدر ٹرمپ اپنی دعوت پر

آنیوالے مہمان کا وائٹ ہائوس کے صدر دروازے پر خیر مقدم کریں گے جس کے

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ، عمران ہم خیال، تعلقات میں بہتری کا یہ اچھا موقع،

لنڈسے گراہم

تھوڑی دیر بعد انکے درمیان مذا کرات کا آغاز ہو جائیگا جن میں وسیع موضوعات

پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جن میں انسداد دہشتگردی، دفاع، توانائی، تجارت شامل

ہونگے، مذاکرات کا مقصد جنوبی ایشیاء میں امن کیلئے سازگار ماحول بنانا اور

دونوں ممالک کے درمیان ایک پائیدار شراکت قائم کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان پاکستانی سفیر کی رہائشگاہ پر قیام کریں گے

دوسری طرف پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع نے تصدیق کی ہے وزیراعظم

عمران خان دورہ واشنگٹن کے موقع پر اپنے کفایت شعاری و بچت پروگرام کے

تحت پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی سرکاری رہائشگاہ پر قیام کریں گے،

جبکہ ان کا وفد پاکستان کے سابق رہنمائو ں کے برعکس محدود ہو گا جنہیں قریبی

عام ہوٹلوں میں ٹھہرا یا جائیگا۔ صدر ٹرمپ اپنے سرکاری مہمانوں کو سرکاری

مہمان خانے بلیئر ہائوس میں ٹھہراتے ہیں لیکن وہاں اس وقت مر مت ہو رہی ہے

جس کی وجہ سے پاکستانی سفارتخانہ انکی رہائش کا انتظام کر رہا ہے۔ وزیراعظم

عمران خان اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 21

تا 23 جولائی تک امریکہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ

اور وزیراعظم عمران خان میں ہونیوالی پہلی سربراہی ملاقات میں دو طرفہ کے

علاوہ علاقائی امور زیر بحث آئیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے دورے میں

متعدد وزراء، امریکی کانگریس کے اہم ارکان، کارپوریٹ لیڈرز اور پاکستانی

کمیونٹی کے ارکان سے بھی ملیں گے۔

تبدیلی کے ویژن کی حامل قیادت کی پارٹی سابق وزرائے اعظم کے نقش قدم پر

ادھر وائٹ ہاؤس کے بعد پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی وزیراعظم عمران خان

کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر

اعظم عمران خان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعو ت پر امریکہ کا تین روزہ دورہ کریں

گے۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 22 جولائی کو وائٹ

ہاؤس میں ملاقات ہو گی۔ وزیر اعظم امریکہ میں مختلف تقاریب میں نیا پاکستان

ویژن سے آگاہ کریں گے۔ دریں اثنا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم

نواز شریف جب بھی واشنگٹن آتے تھے تو سفارتخانے میں پاکستانی کمیونٹی سے

خطاب کا معاملہ اپنی سیاسی جماعت کے مقامی لیڈروں پر چھوڑ دیتے تھے اور

کمیونٹی سے خطاب دراصل مسلم لیگ (ن) کی کارنر میٹنگ بن جاتا تھا۔ اس مرتبہ

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ پاکستان سے تعلقات میں تجدید شراکت کے خواہاں

بھی کچھ اسی قسم کی کوشش تحریک انصاف کے مقامی کارکنوں کی طرف سے

کی جا رہی ہے جنہوں نے اعلان کر رکھا ہے 21 جو لائی کو وزیراعظم واشنگٹن

میں کمیونٹی سے خطاب کریں گے جس کی رجسٹریشن کیلئے ان سے رجوع کیا

جائے لیکن انہوں نے خطاب کا مقام ابھی تک نہیں بتایا اور وہ رابطے پر کوئی

جواب بھی نہیں دیتے اسلئے اس مجوزہ خطاب کا معاملہ واضح نہیں ہوا۔