65

وزیراعظم کا خرید وٍفروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے سے انکار

Spread the love

کراچی(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے خریدوفروخت پر شناختی کارڈ

کی شرط ختم کرنے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم نے کراچی میں تاجروں سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا تاجر برادری معیشت کا اہم حصہ ہے اسے ساتھ لے کر

چلیں گے، حکومت آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے، مل بیٹھ کر مسائل کا

حل نکالیں گے، معیشت کی بحالی اور استحکام کے لیے تمام فریقوں کو ساتھ دینا

ہوگا۔ وزیراعظم نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ڈرپوک ہیں، مریم نواز

کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کے لیے وفاق اپنا تعاون جاری رکھے گا،

کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے، ہماری اولین ترجیح

غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے جس میں آپ کی مدد چاہیے، اب

ملکی معیشت پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائی جاسکتی۔تاجروں نے خرید و

فروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا تاہم وزیراعظم نے

شرط ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب کاروبار پرانے طریقے سے

نہیں چلے گا، یہ زیادتی ہے 50 ہزار سے بڑی خریداری پر شناختی کارڈ نہ دیا

مزیدپڑھیں:ان شااللہ ہمارا ملک ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہو گا،وزیراعظم

جائے، حکومت تاجروں صنعت کاروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، ترکی کی

طرح ہم پاکستان کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔وفاقی مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بھی

تاجروں کو مراعات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے

کہہ رہا ہوں شناختی کارڈ شرط ختم نہیں ہوگی، تاجر صنعت کار شناختی کارڈ

دینے سے کیوں گریز کررہے ہیں، ٹیکس سب کو دینا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ

نہیں ہوگا، ٹیکسٹائل کی مقامی صنعت کو بھی ٹیکس دینا ہوگا، ٹیکسٹائل کی صنعت

کیساتھ الگ سے بات چیت کرر ہے ہیں، ایکسپورٹ کو کس طرح صفر ٹیکس کیا

جائے اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کے بعد

صنعتکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کو مایوس کن اور بے سود

قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بات پر اتفاق نہیں ہوا، وزیر اعظم نے ہماری باتیں

تحمل سے سنیں، لیکن مسائل کے حل کیلئے پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر اعظم

صنعتوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے احتساب کی باتیں کرتے رہے۔گورنر

ہاؤس سندھ میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی)،کراچی

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آٹو موٹیو پارٹس ایسوسی ایشن کے وفودسے

ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح غربت

کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے۔ حکومت بزنس کمیونٹی کیلیے آسانیاں

پیدا کرنا چاہتی ہے۔ اب ملک کی معیشت پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائی

جاسکتی ہے۔ کاروباری برادری ملک کی ترقی کیلیے حکومت کیساتھ مل کر

کام کرے۔ یہی پاکستان اور پاکستان کے عوام کے مفاد میں ہے.