107

ججز کیخلاف ریفرنس ،پاکستان بار کونسل کا 13 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد(کوررٹ رپورٹر ) ججز کیخلاف صدارتی ریفرنس پر پاکستان بار کونسل

نے 13 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کی کال دیدی ہے ، اس موقع پر پاکستان بار

کونسل کے مطابق ججز کیخلاف بھجوائے گئے ریفرنس آزاد عدلیہ کو زیر کرنے

کی کوشش ہے ، وکلاء ہڑتال کے ساتھ پشاور ہائی کورٹ بار کی جانب سے منعقدہ

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بار کونسل کا جوڈیشل پالیسی کیخلاف احتجاج، ہڑتال، بائیکاٹ کا اعلان

لائرز کنونشن میں بھی شرکت کرینگے اور کنونشن میں ججز کی تقرری کے

طریقہ کار سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کا معاملہ زیر غور لایا جائیگا ۔ دوسری

جانب پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ کنونشن میں ججز کیخلاف زیر التواء

ریفرنس کو پبلک کرنے اور اب تک نمٹائے گئے ریفرنس کی کارروائی کے

مزید پڑھیں:ساہیوال واقعہ کے خلا ف پنجاب بار کونسل اور خیبر پختوانخواہ بار کی کال پر ہڑتال

معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائیگی اور بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز

کے مستقل فنڈز کے ا جراء نااہلی اور غیر مسترد ججز کا معاملہ بھی زیر غور لایا

جائیگا وکلاء کنونشن میں اہم نوعیت کے فیصلے متوقع ہیں بالخصوص ججز

کیخلاف ریفرنسز پر مزید مربوط انداز میں اس معاملے کو آگے بڑھانے کیلئے

لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا ۔