130

دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

Spread the love

میرانشاہ (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم

دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور3 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد

امدادی ٹیموں نے شہید و زخمیوں کو میرانشاہ آرمی کیمپ ہسپتال منتقل کردیا،

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا

جو آخری اطلاعات تک جاری تھا-

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ ، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خودکش حملہ آور گرفتار

ذرائع کے مطابق خرکمر کے علاقے میں سکیورٹی اہلکار معمول کی گشت پر

پیدل جارہے تھے اس دوران اچانک شرپسندوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب

کردہ ریمورٹ کنڑول بم کو دھماکے سے اڑا دیا، پاک فوج کے شہید ہونے والے

اہلکار کی شناخت سپاہی جاوید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونےوالے

بہادرجوانوں میں سپاہی ولی، سپاہی رستم اور سپاہی بلال شامل ہیں۔