106

ورلڈکپ سیمی فائنل ،نیوزی لینڈ نے بھارت کوورلڈ کپ سے آئوٹ کر دیا

Spread the love

مانچسٹر(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی

لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ

فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔نیوزی نے 2015 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھی

دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا

تاہم فائنل میں کینگروز نے کیویز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹائٹل

اپنے نام کر لیا تھا ۔ نیو ز ی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 240 رنز کے ہدف کے

تعاقب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب

سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا لیکن دوسرے اوور میں

روہت شرما ایک رن بنا کر میٹ ہینری کی بال پر کیچ آ ؤ ٹ ہوگئے،کے ایل راہول

یہ بھی پڑھیں:بھارت سے ہارنے کے بعد خودکشی کرنا چاہتا تھا ،مکی آرتھر

کا ساتھ دینے کیلئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی آئے جو تیسرے اوور میں بولٹ کی

بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو ئے جبکہ چوتھے اوور کا آغاز ہوتے ہی بلے باز راہول

بھی میٹ ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔بھارت کی چوتھی وکٹ 24 کے

مجموعے پر گری اور کارتھک 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ریشب پنٹ اور

ہاردک پانڈیا 32، 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور دونوں کھلاڑیوں کو مچل سینٹنر

نے آؤٹ کیا۔ایک موقع پر بھارت کے 6 کھلاڑی 92 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے

لیکن مہندرا سنگھ دھونی اور رویندرا جڈیجہ نے ذمہ د ا ر ا نہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا

اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 116 رنز کی شراکت نے میچ کو انتہائی دلچسپ

بنا دیا۔جڈیجہ نے 59 گیندوں پر چار چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 77 رنز

کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتحیاب نہ کرا سکے اور 48 ویں اوور

میں آؤٹ ہو گئے۔بھارت کو آخری دو اوورز میں جیت کیلئے 31 رنز درکار تھے،

دھونی نے 49 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر میچ کو مزید دلچسپ بنایا

لیکن پھر اگلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل کی شاندار تھرو پر دو رنز لینے کی کوشش

میں رن آؤٹ ہو گئے۔بھارتی ٹیم 50 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف سے 18 رنز کی

دوری پر آل آؤٹ ہو گئی ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، ٹرینٹ بولٹ

اور مچل سینٹنر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فر گو سن اور جمی نیشم

نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5

وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے جسے بارش کی وجہ سے میچ روکنا

پڑا، نیوزی لینڈ نے آج اپنی ادھوری اننگز مکمل کی اور بقیہ 3.5 اوورز میں 28

رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے مجمو عی طور پر 239 رنز بنائے اور بھارت کو 240

رنز کا ٹارگٹ دیا۔نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں

یہ بھی پڑھیں:افغان تماشائیوں کا میچ کا جشن مناتے پاکستانیوں پر تشدد

آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی اور مارٹن گپٹل صرف ایک

رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔19 ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز

بناکر پویلین لوٹ گئے۔کیم ولیمسن اور ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری

وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 67

رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم اور گرینڈ ہوم بھی بالترتیب 12 اور 16 رنز بنا

کر پویلین لوٹے۔نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 47 ویں اوور میں بارش کے باعث

میچ کو روکا گیا تو کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔ روس

ٹیلر 67 اور ٹوم لیتھم 3 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔