62

کراچی ،لین دین کا تنازع،ٹی وی اینکر دوست سمیت قتل ،ملزم نے خودکشی کرلی

Spread the love

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس کے علاقے میں لین دین کے تنازع پرفائرنگ سے

نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کو دوست سمیت قتل کردیاگیا۔کراچی میں

چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں نجی ٹی وی چینل کے

اینکر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے

ڈیفنس بخاری کمرشل میں گاڑی پر سوار افراد نے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر فائرنگ

کی۔فائرنگ کے نتیجے میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد

یہ بھی پڑ ھیں:سعودی صحافی خشوگی کی لاش بھٹی میں جلا کر ٹھکانے لگانے کا انکشاف

جاں بحق ہوئے۔فائرنگ سے جاں بحق دوسرے شخص کی شناخت خضر کے نام

سے ہوئی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیراز نذیر نے بتایا کہ واقعے کی ذاتی

دشمنی کے پہلو سے بھی تفتیش کی جارہی ہے کیونکہ جاں بحق ہونے والے

صحافی نے کچھ روز قبل کچھ لوگوں کیخلاف درخواست تھانے میں جمع کرائی

تھی، پولیس کے مطابق عاطف زمان کا مرید عباس سے کاروباری جھگڑاہوا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق عاطف زمان نامی شخص نے مرید عباس اور خضر

کو دفتر میں بلایا، عاطف زمان نے مرید عباس پر فائرنگ کی تو خضر نے موقع

سے بھاگنے کی کوش کی۔ عاطف زمان نے خضر کو بھی گولی مار کر قتل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عاطف زمان نے واقعے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر

خودکشی کرلی، عاطف زمان نے اپنے فلیٹ میں خود کو گولی ماری۔ایس ایس پی

یہ بھی پڑھیں:سعودی عدالت میں صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کی سماعت

ساؤتھ نے بتایا کہ عاطف زمان کا مرید عباس سے کاروباری جھگڑا تھا۔صحافی

مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کا ویڈیو بیان میں بتایا کہ مرید عباس کو عاطف

زمان نے سوا 8 بجے بلایا۔زارا عباس نے کہا کہ عاطف زمان ٹائر کا بزنس کرتا

ہے اور مرید عباس نے کاروبار میں 50 لاکھ روپے لگائے تھے۔انہوں نے بتایا کہ

رمضان کے مہینے سے عاطف زمان پیسے دینے کے وعدے کررہا تھاقبل ازیں

کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں

دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔