121

فردوس عاشق اعوان طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سےپمزہسپتال داخل

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر ) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان

کی طبیعت ناساز ہو گئی ،انھیں پمز ہسپتال اسلام آباد داخل کروا دیا گیا۔ فردوس

عاشق اعوان کو دوا کھانے پر ری ایکشن ہوا، انھوں نے گلے کی تکلیف پر اینٹی

بائیوٹک گولی کھائی تھی جس سے طبیعت ناساز ہونے پر انھیں ہسپتال داخل کروا

دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ ایک دن ہسپتال میں زیر علاج رہیں گی۔دوسری

جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی

یہ بھی پڑھیں:کرپشن لیگ کا ایک ہی فارمولا “کھائو پیو، لوٹو اور پھٹو‘‘ ، فردوس عاشق اعوان

ٹی وی پنشنرز کا درینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین میں 85کروڑ

روپے کی پنشن کی ادائیگی کر دی گئی ،عمران خان نے حقداروں کو ان کا حق

پہنچانا شروع کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر فردوس عاشق اعوان

نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت اداروں میں ٹھوس اصلاحات

اور انہیں پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے پرعزم ہیں کیونکہ مضبوط ادارے ملکی

استحکام اور پائیدار ترقی کے حصول کیلئے ناگزیر ہیں۔