144

سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں انتقال کر گئیں

Spread the love

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر ترین اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں 70 برس کی عمر میں

انتقال کر گئیں۔وہ گزشتہ 2 ہفتے سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔گزشتہ ماہ دل کا

دورہ پڑنے کے بعد ذہین طاہرہ کو کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں

وہ زیرِ علاج تھیں۔طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث وہ وینٹی لیٹر پر بھی رہیں،

گزشتہ رات ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی جو سنبھل نہ سکی اور وہ اس

جہانِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک ٹی وی ڈراموں میں

یہ بھی پڑھیں: دل میں کوئی خواہش نہیں، دعا ہے خدا آخرت اچھی کرے‘بشریٰ انصاری

اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ سینئر ترین اور بزرگ اداکارہ قرار دی جاتی

ہیں۔ذہین طاہرہ 1949ء میں بھارتی شہر لکھنو میں پیدا ہوئیں، مرحومہ 45 برس

ٹیلی ویژن سے منسلک رہیں، انہوں نے ریڈیو، سٹیج اور ٹی وی کے علاوہ کئی

فلموں میں بھی کام کیا، مرحومہ نے 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر

دکھائے۔ان کے اہم ڈراموں میں خدا کی بستی،حج اکبر،شوشہ،منزل، دل دیا

دہلیز،طائر لا ہوتی،انوکھا بندھن،نورپورکی رانی،خالہ خیرن،جینا اسی کا نام ہے

،شمع،کیسی ہیں دوریاں،ماسی اور ملکہ،آدم ،حوا اورشیطان،وقت کا آسمان ،زینت

سمیت متعدد ڈرامے شامل ہیں۔ ان کی زندگی کا سب سے آخری ڈرامہ’’برفی لڈو‘‘

نجی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جس کے ساتھ ان کا ایک اور سیریل’ببن خالہ کی

بیٹیاں‘ بھی آن ایئر ہے۔ذہین طاہرہ نے چند فلموں میں بھی کام کیا۔شوبز انڈسٹری

سے وابستہ افراد نے ذہین طاہرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں: ”ک کنگناں“میں میرا کردارسب کوپسند آئیگا:عذرا آفتاب

ہے جن میں امین اقبال،محمد قوی خان ،سہیل احمد، جاوید شیخ،سہیل اصغر،عابد

علی،ندیم بیگ،ہمایوں سعید،سلیم شیخ،احسن خان، فیصل قریشی،سہیل سمیر،اعجاز

اسلم، عمران اشرف،عمران عباس،فیصل رحمٰن،شاہد ظہور،علی سفیہ،عصمت

اقبال،سیمی راحیل،اسما عباس،فاروق رند،فرقان ٹی صدیقی، فاروق مینگل،ماہ

نور،میگھا، لائیبہ علی ،سہراب افگن، عباس کاکڑ،سمیع خان،حسن ضیا،وسیم

عباس،سجل علی ،ماہرہ خان، بلال اشرف، مایا علی، ارمینا خان،جویریہ

سعود،سنگیتا،ماریہ واسطی،سنبل اقبال،سونیا حسین،محسن طلعت،عابس رضا،فہد

مصطفےٰ،فصیح باری خان سمیت بہت سے دیگر لوگ شامل ہیں۔ بہت سے فنکاروں

نے سوشل میڈیا پر ذہین طاہرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔حکومت

پاکستان نے شوبز انڈسٹری کیلئے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013 میں انہیں

‘تمغہ امتیاز’ سے بھی نوازا تھا۔