50

عدلیہ ویڈیو کا نوٹس لے ، عمران خان

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) وزیر اعظم عمران خان

نے کہاہے کہ عدلیہ کو جج کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے ،( ن) لیگ ماضی

میں بھی عدلیہ پردباؤ ڈالتی رہی ہے، نیا پاکستان ہے، اب ایسا نہیں چلے گاعدلیہ

وڈیو لیک کا نوٹس لے، جو فیصلہ کرے حکومت مکمل سہولت دیگی۔پیر کو وزیر

ان شااللہ جلد ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا،وزیراعظم عمران خان

اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی موجودہ

سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے

ہوئے کہا کہ ملکی وقار اور قومی اداروں پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے،

ا۔ عمران خان نے کہاکہ اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے مسلم

لیگ ن کے ایسے ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیا جائے۔انہوںنے کہاکہ( ن) لیگ

ماضی میں بھی عدلیہ پردباؤ ڈالتی رہی ہے، نیا پاکستان ہے، اب ایسا نہیں چلے گا۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا کوئی حربہ کارگرثابت نہیں ہوسکے گا۔عمران خان نے

ایک بار پھر واضح کیا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔جج کی مبینہ ویڈیو

پرعمران خان نے کہاکہ عدلیہ آزاد اور خود مختار ہے،عدلیہ کومبینہ ویڈیو کا

نوٹس لینا چاہیے۔وزیراعظم نے کہاکہ اپوزیشن حکومتی اقدامات پر اعتراضات اٹھا

سکتی ہے اس لیے معاملہ عدلیہ پر چھوڑنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ مبینہ

ویڈیو کا فارنزک آڈٹ ضروری ہے، چاہتے ہیں عدلیہ حکم دے۔ذرائع کے مطابق

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عدلیہ وڈیو لیک کا نوٹس لے، جو فیصلہ کرے

حکومت مکمل سہولت دے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس

پروگرام کا مقصد پسے ہوئے طبقے کی زندگیوں کو بہتر کرنا ہے، احساس

یہ بھی پڑھیں:ملک و قوم کا دیوالیہ نکالنے والا کرپٹ ٹولہ اکھٹا ہو رہا ہے، عمران خان

پروگرام کو ملک گیر سطح تک پھیلایا جائیگا۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی

زیر صدارت احساس پروگرام کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی

وزیر ثانیہ نشتر، وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن اور دیگر وفاقی وزراء

شریک ہوئے ،اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سمیت دیگر وزرائے اعلیٰ

اورصوبائی کے دیگر نمائندے شریک تھے ۔اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں احساس

پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ ڈاکٹر

ثانیہ نشتر کی جانب سے دی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ احساس پروگرام کا مقصد

پسے ہوئے طبقے کی زندگیوں کو بہتر کرنا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ

احساس پروگرام کو ملک گیر سطح تک پھیلایا جائے گا۔