115

مریم نوازاور فری نوازشریف ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن سوشل میڈیا رپورٹنگ ڈیسک)

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی

پریس کانفرنس کے بعد سوشل میڈیا پر مریم نواز اور فری نواز شریف ٹاپ ٹرینڈ

بن گئے جبکہ مریم نواز نے پریس کانفرنس کے بعد اپنی والدہ کی قبرپر حاضری

کی تصاویر پر بھی ٹوئٹر پر شیئر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز

پریس کانفرنس میں نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس پر فیصلہ دینے والے

احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر لانے کے بعد مریم نواز دنیا

کی مقبول ترین سماجی رابطوں کی مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر بٹ کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ منظر عام پر آگیا

ٹرینڈ بن گئیں اور کافی دیر تک مریم نواز کا نام پہلے ٹاپ ٹرینڈ رہا جبکہ فری

نواز شریف دوسرا ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ اس کے بعد مریم نواز شریف نے والدہ کی قبر

پر حاضری، پھولوں کے ساتھ دل بنانے کی تصاویر بھی ٹوئٹر پر شائع کردیں اور

ایک شعر بھی تحریر کیا۔

منصف بھی چیخ اٹھے انتہائے ظلم ہوئی تھی

مانے کہ جھکایا تھا ترازو خوفِ حکمراں سے

اس کے بعد انہوں نے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو اللہ تعالی نے آج

سرخرو کر دیا!۔الحمدللہ رب العالمین۔۔۔ ہم سب جتنا شکر ادا کریں اتنا کم ہے۔ امی

سے زیادہ خوش آج کون ہو گا؟ پریس کانفرنس سے سیدھا امی کے پاس گئی۔