406

افریقہ نے آسٹریلیا کو 10رنزشکست دیدی

Spread the love

جنوبی افریقہ نے کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 10رنز سے

شکست دیدی جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی اور وین ڈر دوسن کی شاندار

بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو فتح کیلئے 326رنز کا ہدف دیا ۔مانچسٹر میں کھیلے

جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو

بالکل درست ثابت ہوا۔جنوبی افریقی اوپنرز ایڈن مرکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے

اپنی ٹیم کو 79رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد مرکرم کی 34رنز کی اننگز

اختتام کو پہنچی۔کوئنٹن ڈی کوک نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور کپتان ڈیو

پلیسی کے ہمراہ اسکور کو 114 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر وہ نیتھن لایون

کی دوسری وکٹ بن گئے۔اس کے بعد ڈیو پلیسی کا ساتھ دینے وین ڈر ڈوسن آئے

اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 151

رنز کی شراکت قائم کی۔ڈیو پلیسی نے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے

بعد وہ بہرن ڈورف کو وکٹ دے بیٹھے، ان کی اننگز میں دو چھکے اور 7 چوکے

شامل تھے۔دوسرے اینڈ سے وین ڈر ڈوسن نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی جس کی

بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 325رنز

بنانے میں کامیاب رہی۔ڈوسن اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر سنچری مکمل

کرنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہوئے، انہوں نے 95 رنز بنائے۔