119

رزمیہ فلم بگل فرام گوتیان یکم اگست کو چین میں ریلیز ہوگی

Spread the love

بیجنگ(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز رپورٹ)

ایک رزمیہ فلم ’’بگل فرام گوتیان‘‘گوتیان اجلاس اور فوجی قیادت میں چینی

کمیونسٹ پارٹی کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر اس سال آرمی ڈے پرریلیز کی

جائے گی جبکہ چین کا آرمی ڈے یکم اگست کو منایا جائے گا، رزمیہ فلم “بگل

فرام گوتیان ” کی کہانی 1929 کے اس واقع کے گرد گومتی ہے جس کا تعلق

جنوب مشرقی فوجیان صوبے میں جنم لینے والے انقلابی فوجی دستوں سے ہے،

یہ بھی پڑھیں: چین جلد ہی دنیا سے ایک اور قدم آگے

جن کا وہاں اجلاس ہواتھا، ڈائریکٹر چن لی کے مطابق گوتیان اجلاس میں فوج کے

انقلابی دور میں سیاسی کام کیلئے راہ متعین کی گئی تھی اور اس طرح فوج پر

چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے اصول کو قائم کیا گیا تھا، فلم کی کہانی چینی

کمیونسٹ پارٹی اورفوج کے حقیقی جذبات اور مشن کی ترجمانی کرتی ہے اس کا

اعلان یہاں بیجنگ کے ایک فلم سیمینار میں کیا گیا ہے۔