91

گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹوکن ٹیکس میں تبدیلی نہیں کی گئی،ایف بی آر

Spread the love

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایف بی آر کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس شرح میں تبدیلی نہیں کی گئی ،بجٹ میں

گاڑیوں کی رجسٹریشن یا ٹوکن کے وقت ٹیکسز میں کوئی ردوبدل نہیں کیا

گیا،فنانس بل میں ایک ٹائپنگ غلطی تھی جسے فنانس ایکٹ میں درست کردیا

گیاتھا۔منگل کو ایف بی آر کی جانب سے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ

گاڑیوں پر رجسٹریشن اور ٹوکن کے وقت ٹیکسز وہی ہیں جو پچھلے سال

تھے،پرائیویٹ گاڑیوں پر سیٹ کے حساب سے کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے،نان

فائلر اے ٹی ایل پر موجود افراد کی نسبت دوگنا ٹیکس ادا کریں گے،کوئی شخص

سمجھتا ہے کہ وہ گوشوارہ دینے کا مجاز نہیں تو وہ ایف بی آر کو پیشگی اطلاع

دے۔