99

فوک گلوکار عالم لوہار کی 40 ویں برسی آج

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ)

عالمی شہرت یافتہ فوک گلوکار عالم لوہار کی 40 ویں برسی آج بروز بدھ تین

جولائی کو منائی جارہی ہے۔ مرحوم عالم لوھارکا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر

گجرات کے قریب واقع گاؤں’’آچھ گوچھ’’ سے تھا۔ انھوں نے اپنی 51 سالہ زندگی

میں سے تقریباً 35 برس مسلسل اپنے فن کا مظاہرہ کیا، ان کے گائے ہوئے لوک

گیت، بولیاں، ماہیے، نعتیہ کلام اور سیف الملوک کے علاوہ ’’جگنی‘‘،’’ واجاں

ماریاں ‘‘،’’مرزا صاحبہ‘‘،’’ ہیررانجھا‘‘،’’سسی پنوں‘‘،’’پرن بگھت‘‘، ’’شاہ

نامہ کربلا‘‘سمیت لاتعداد گیتوں نے ملک گیر ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی

یہ بھی پڑھیں:…. لیجنڈ بلوچی گشندہ ناکو سبزل سامگی پھر جلوہ گر

شہرت حاصل کی، ملکہ برطانیہ الزبتھ نے اپنی 25 ویں سا لگرہ کے موقع پر عالم

لوہار کو خاص طور پر اپنے محل میں سننے کے لیے بلوایا۔ سابق صدر جنرل

ایوب خان نے عالم لوہار کو ’’شیر پنجاب‘‘ کا خطاب بھی دیا۔ ان کی فنی خدمات

دیکھیئے اورسنیئے:… عالم لوہار کی آواز میں قصہ کربلا

پر پوری دنیا میں انھیں بہت سے اعزازت سے نوازا گیا اور حکومت پاکستان نے

ان کی فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ ان کی خاص پہچان ان کا

چمٹا تھا، ان کی گائی ہوئی ’’جگنی‘‘ آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔

3 جولائی 1979ء کو ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے اس ممتاز لوک

جانیئے:… مرحوم عالم لوہار کی سوانح کے بارے میں

گلوکار کو لالہ موسیٰ میں سپردِ خاک کیا گیا۔ حق تعالیٰ مغفرت فرمائے، درجات

بلند کرے- ثمہ آمین

جاننے کیلئے اوپرتصویر کو کلک کریں