113

(ن) لیگ نے توانائی کے شعبے میں بارودی سرنگیں نصب کیں، عمر ایوب

Spread the love

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ گیس و

بجلی کے نرخوں میں اضافے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر ڈالتے

ہوئے کہا ہے کہ (ن) نے توانائی کے شعبے میں بارودی سرنگیں نصب کیں۔اسلام

آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ‘آج بجلی کی قیمتوں میں

اضافے کی وجوہات سامنے لانا چاہتا ہوں، (ن) لیگ کی حکومت نے توانائی کے

شعبے میں بارودی سرنگیں نصب کیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی

ہدایت کے مطابق 300 یونٹ والے 75 فیصد صارفین پر کسی قسم کا بوجھ نہیں

پڑے گا، 300 سے زائد یونٹ والے صارفین پر اضافے کا 50 فیصد یعنی 1.49

روپے فی یونٹ بوجھ پڑے گا۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویلز کے صارفین کے

لیے 54 فیصد حکومتی سبسڈی رکھ رہے ہیں اور ٹیوب ویلز صارفین کو تحفظ دے

رہے ہیں، جبکہ چھوٹے دکانداروں پر مشتمل کمرشل سیکٹر کے 95 فیصد صارفین

کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت

300 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو 217 ارب روپے کی سبسڈی دے

رہی ہے، یہ ٹیرف 18 ماہ کے بعد سسٹم سے نکل جائے گا، اس کے بعد فیول

ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ برآمدی

صنعتوں کے لیے موجودہ سہولتیں برقرار رکھ رہے ہیں تاکہ ملکی برآمدات میں

اضافہ ہو۔وزیر توانائی نے کہا کہ ملک کے 80 فیصد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ختم

کردی گئی ہے، اووربلنگ پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں جبکہ

بلوچستان کے تمام فیڈرز پرمزید 3 گھنٹے بجلی کی فراہمی میں اضافہ کردیا گیا

ہے۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘سب سے کم

گیس استعمال کرنے والوں کے لیے اضافہ نہیں ہو رہا جو کْل صارفین کا 95 فیصد

ہیں، نان فروشوں کے لیے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کر رہے جبکہ

دیگر گیس صارفین کے لیے بھی نرخوں میں کم اضافہ کر رہے ہیں۔’ان کا کہنا تھا

کہ گیس کے شعبے میں خرابیاں دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں،

ناقص اور پرانے گیس گیزر کے استعمال سے سسٹم پر لوڈ پڑتا ہے جسے روکنے

کے لیے آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔

عمر ایوب