84

دورہ کامیاب رہا، افغان پاکستان تعلقات مزید مستحکم ہونگے، صدر اشرف غنی

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن سٹاف رپورٹر)

افغان صدراشرف غنی نے کہا ہے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات نہ صرف

مضبوط ہوں گے بلکہ تجارتی تعلقات کو بھی مزید فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا

اظہار انہوں نے گور پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات میں گفتگو کرتے

ہوئے کیا۔ ملاقات میں پاک افغان تعلقات، خطے کی صورتحال، دہشت گردی اور

تجارت سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی، افغان صدر کا کہنا

تھا میری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر

شخصیات سے ہونیوالی ملاقاتیں انتہائی کامیاب رہی ہیں۔ اس موقع پر گورنر

پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے بعد گورنر پنجاب

نے افغان صدر اشرف غنی اوران کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں

پنجاب کے وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت، وزیر اطلاعات سید صمصام حسین

بخاری، وزیر ہائوسنگ محمود الرشید، وزیر سیاحت وہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری،رکن اسمبلی سید یاور بخاری

سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع

مزید پڑھیں:…پاکستان کا افغانستان میں جنگ کے خاتمہ کیلئے مذاکرات پر زور

پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا پاکستان اور افغانستان صرف ہمسائے

ہی نہیں بلکہ دو بھائی ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں پاکستان نے افغانستان

میں امن کے قیام اور وہاں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن اپنا کردار ادا

کیا ہے۔ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل سپورٹ کرتا ہے۔ بدقسمتی سے خطے

میں دہشت گردی سب سے بڑامسئلہ بن چکی ہے جس کے خلاف افواج پاکستان

کے افسرا ن اور جوانوں کیساتھ ساتھ عوام نے بھی ہزاروں قر بانیاں دیں جبکہ

افغانستان سمیت خطے کے تمام ممالک بھی اسی جذبے کے ساتھ دہشت گردی اور

انکے سہولتوں کاروں کا خاتمہ کریں تاکہ خطے کو دہشت گردی سے مکمل طور

پر پاک کر کے امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔ افغان صدر اشرف غنی نے نماز

جمعہ گورنر ہائوس میں ادا کی۔ جس کے بعد وہ لاہور تاریخی شاہی قلعہ اور

بادشاہی مسجد گئے۔ جہاں افغان صدر اشرف غنی نے شاہی قلعہ اور بادشاہی

مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ دور مغلیہ کی فن تعمیر میں گہری دلچسپی

کا اظہار کیا۔ اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے مزار اقبالٌ پر حاضری دی

اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب پر

اپنے تاثرات درج کئے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے

ایئرپورٹ پر افغان صدر اشرف غنی کو رخصت کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

اس موقع پر افغان صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاہور میں آپ کی میزبانی

کرکے دلی خوشی ہوئی ہے اور آپ کا دورہ پاک افغان تعلقات کو نئی جہت دے

گا۔ انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کو ان کے دورہ لاہور کی تصویروں کی البم

پیش کی۔ افغان صدرنے اپنے دورے کی تصاویر دیکھ کر مسرت کا اظہارکیا اور

کہا لاہور میں مجھے بہت پذیرائی اور محبت ملی۔ شاندار مہمان نوازی پر وزیر

اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ بھی ادا کیااور کہا یہ البم میرے لئے یاد

گارہے۔ لدورہ لاہور کے دوران جبکہ افغان صدر اشرف غنی سرمایہ کاروں

اورتعلیم سمیت دیگر شعبوں کے ماہرین سے بھی ملے۔ اہور پولیس کی جانب سے

افغانستان کے صدر اشرف غنی کی لاہور آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی

انتظامات کئے گئے تھے۔ قبل ازیں افعان صدر اشرف غنی کی لاہور آمد پر

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہی ایئر پورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک

استقبال کیا۔ بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے-